دیگر ممالک

ہنڈن برگ ریسرچ کا نیا دھماکہ، اڈانی کے بعد جیک ڈورسی کے ’بلاک اِنک‘ کی کھولی قلعی، شیئر میں زبردست گراوٹ!

ہنڈن برگ رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد پری مارکیٹ ٹریڈ میں بلاک اِنک کے شیئر میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 18 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جیک ڈورسی</p></div>

جیک ڈورسی

 

Getty Images

شارٹ سیلر ہنڈن برگ ریسرچ کی ایک نئی رپورٹ نے بازار میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔ رواں سال 24 جنوری کو ہنڈن برگ نے اڈانی گروپ کے بارے میں رپورٹ جاری کر مارکیٹ میں طوفان پیدا کر دیا تھا اور اس کا منفی اثر ابھی تک اڈانی گروپ پر دکھائی دے رہا ہے۔ اب ہنڈن برگ ریسرچ نے تازہ دھماکہ جیک ڈورسی کی قیادت والے ’بلاک اِنک‘ کو لے کر کیا ہے۔ جمعرات کے روز جاری اس رپورٹ میں اس نے ’بلاک اِنک‘ کے شیئرس کو شارٹ کیا ہے۔ ہنڈن برگ ریسرچ فرم کا کہنا ہے کہ اس نے جیک ڈورسی کی قیادت والی پیمنٹ کمپنی کے شیئرس کو شارٹ کیا ہے جس میں کچھ اہم جانکاریاں سامنے آئی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جیک ڈورسی ٹوئٹر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹیو افسر رہ چکے ہیں۔

Published: undefined

ہنڈن برگ ریسرچ نے اپنی رپورٹ میں جانکاری دی ہے کہ کمپنی نے یوزر کاؤنٹ کو بڑھا کر دکھایا اور کسٹمر بنانے پر آئے خرچ کو گھٹا کر دکھایا ہے۔ ہنڈن برگ رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد پری مارکیٹ ٹریڈ میں بلاک اِنک کے شیئر میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 18 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔

Published: undefined

ہنڈن برگ ریسرچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ دو سالوں کی تحقیقات میں اس نے اخذ کیا کہ بلاک اِنک نے منظم طریقے سے اُس ڈیموگرافکس کا فائدہ اٹھایا ہے جس کی مدد کرنے کا وہ دعویٰ کرتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بلاک اِنک کے بزنس کے پیچھے جادو ڈیرپٹیو اینوویشن نہیں ہے، بلکہ صارفین اور حکومت کے خلاف دھوکہ دہی کرنے کا اس کا ارادہ ہے۔ ساتھ ہی ریگولیشن سے بچنے، پریڈیٹری قرض کے ڈریس اَپ، ریوولیشنری ٹیکنالوجی، سرمایہ کاروں کو ورغلانا اور میٹرکس کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ہنڈن برگ رپورٹ پر یقین کیا جائے تو اس نے بلاک اِنک کے سابقہ ملازمین، پارٹنرس اور صنعتی ماہرین کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ اس نے ریگولیٹری اور مقدمہ بازی کے ریکارڈ کا بھی تجزیہ کیا ہے اور اس کے علاوہ ایف او آئی اے و گزارشات والے پبلک ریکارڈ کا مطالعہ کیا ہے۔ ہنڈن برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جیک ڈورسی نے 5 بلین ڈالر کا سامراج کھڑا کر لیا ہے۔ ساتھ ہی کمپنی نے الزام عائد کیا کہ ڈورسی اور کمپنی کے ٹاپ ایگزیکٹیو نے ایک ارب ڈالر کے شیئر فروخت کر ڈالے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ 24 جنوری کو ہنڈن برگ ریسرچ نے اڈانی گروپ کے شیئرس کو شارٹ کیا تھا۔ ریسرچ رپورٹ میں اڈانی گروپ پر اسٹاکس میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس رپورٹ میں گروپ پر کافی بقایہ قرض کا مسئلہ بھی اٹھایا گیا تھا جس کے بعد اڈانی گروپ کے شیئر بازار میں لسٹیڈ اسٹاکس میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی تھی۔ ہنڈن برگ ریسرچ رپورٹ جاری ہونے کے بعد اسٹاک ایکسچینج پر لسٹیڈ اڈانی گروپ کے سبھی 10 شیئرس کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 19 لاکھ کروڑ روپے سے گھٹ کر 7.11 لاکھ کروڑ روپے پر آ گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined