دیگر ممالک

خطے میں کشیدگی دنیا کے مفاد میں نہیں ہو گی: امریکہ

امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہونے والے ان ایام میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال کا "قریب سے" جائزہ لے رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکہ کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ ایران کی وجہ سے ہے اوریہ خطے یا دنیا کے مفاد میں نہیں ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے خطرے پر تشویش لاحق ہے اور اسرائیل کے خلاف ایران کی دھمکیاں خاص طور پر تشویشناک ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ان خطرات کے پیش نظر اسرائیل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اس معاملے پر سفارت کاری کر رہے ہیں اور وزیر خارجہ حاقان فیدان کے ساتھ ساتھ اپنے چینی اور سعودی ہم منصبوں سے مذاکرات کر رہے ہیں، وہ یورپی اتحادیوں سے بھی رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلنکن ایران کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ "تناؤ میں اضافہ ایران، خطے یا دنیا کے مفاد میں نہیں ہے۔"

Published: undefined

امریکی محکمہ دفاع نے بھی کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہونے والے ان ایام میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال کا "قریب سے" جائزہ لے رہی ہے۔پینٹاگون کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹرک رائڈر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ قریبی رابطے میں ہونے والا امریکہ ، ایران اور اس کے پراکسیوں کے خطرات کے بر خلاف اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنے عزم میں "غیر متزلزل" ہے۔

Published: undefined

رائڈر نے بتایا کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یوو گیلنٹ کے ساتھ فون پر مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے اور امریکی سینٹ کوم کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کریلا حالیہ پیش رفت پر رونما ہونے والے خطرات پر بات چیت کے لیے اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined