خرطوم: سوڈان میں سانپوں، کتوں اور بازوں کے علاوہ بچھو جیسے زہریلے حشرات پر بھی ٹیکس لگانے کا ایک متنازعہ فیصلہ نافذ کیا گیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ معاشی مشکلات نے ملک کے ٹیکس آفس کو اس قانون کو فعال کرنے پر مجبور کیا۔ یہ قانون منظور تو پہلے ہو چکا تھا مگر اس کا نفاذ نہیں کیا گیا تھا۔ اس ایکٹ کے نفاذ سے سوڈانیوں میں کھلبلی مچ گئی۔
Published: undefined
حکومت نے زرعی اجناس، جانوروں اور سبزیوں سمیت ہر قسم کے کاروباری مالکان اور زرعی کمپنیوں کے لیے ٹیکس کیٹیگریز کا تعین کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔ مذکورہ فیصلے میں جانوروں کی مصنوعات جیسے بچھو، سانپ، فالکن اور کتوں پر 2 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی شرط رکھی گئی تھی۔
Published: undefined
جبکہ ٹیکس آفس کے سینئر ذرائع نے مذکورہ فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ایسی فوری ضرورتیں ہیں جن کے لیے ہمیں ٹیکس کے نیٹ ورک کو وسعت دینا ہوتا ہے۔ اس طرح ہم مالی بحران اور بجٹ خسارے کو کم کر سکتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ ان مصنوعات پرٹیکس کئی سالوں تک "زیرو ویلیو" رہا لیکن نئی پیش رفت سامنے آئی جس پر حکومت کو یہ ٹیکس لگانے پر مجبور ہونا پڑا۔
Published: undefined
قابل ذکرہے کہ سوڈانی حکام نے گزشتہ برسوں کے دوران خرطوم ہوائی اڈے سے بیرون ملک 200 کلو گرام مردہ بچھو اسمگلنگ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ بچھو ایک ایشیائی ملک بھیجے جا رہے تھے، تاکہ ان کے زہر کو ادویہ کی تیاری کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ اس وقت بچھو کی خرید وفروخت پر ٹیکس نہیں تھا، تاہم یہ کارروائیاں جنگلی حیات کے تحفظ کے قانون پر عمل درآمد کے تحت کی گئی تھیں۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined