دیگر ممالک

امریکی سفارت کار کی لیک ہونے والی ریکارڈنگ نے بنگلہ دیش کی سیاست میں ہنگامہ کھڑا کر دیا!

بنگلہ دیش کے سابق وزیر تعلیم نے ایک تقریب میں کہا کہ آڈیو عوامی لیگ کی اس بات کو صحیح  ثابت کرتی ہے کہ شیخ حسینہ کی حکومت کا خاتمہ امریکہ کے کہنے پر کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

2024 کے سیاسی بحران اور بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے سے متعلق امریکہ سے سفارتی ریکارڈنگ کے لیک ہونے نے ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ اس لیک کے بعد عوامی لیگ نے امریکہ کے کردار پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ بنگلہ دیش کے سابق وزیر تعلیم محب الحسن چودھری نے ایک حالیہ تقریب میں کہا کہ یہ آڈیو عوامی لیگ کے دیرینہ بات کو ثابت کرتی ہے کہ شیخ حسینہ کی حکومت کا خاتمہ مکمل طور پر آرگینک  عمل نہیں تھا۔

Published: undefined

گزشتہ سالوں میں بنگلہ دیش اور نیپال میں حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا ہے۔ فرانس میں بھی اسی طرح کی کوششیں زور پکڑ رہی تھیں لیکن ناکام رہیں۔ اقتدار کی ان تمام تبدیلیوں میں ایک مشترکہ نام امریکہ ہے۔ جن ممالک میں حکومتوں کا تختہ الٹ دیا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر تشدد یا انقلاب دیکھنے میں آیا ہے، مسلسل یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ ایسا امریکہ کے کہنے پر کیا گیا، حالانکہ اس کا کوئی سرکاری ثبوت نہیں ہے۔

Published: undefined

اب بنگلہ دیش کے حوالے سے امریکی سفارتی ریکارڈنگ لیک ہونے سے واشنگٹن نئے الزامات کے مرکز میں ہے۔ ایک بڑے روزنامہ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں اس ریکارڈنگ کا حوالہ دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ریکارڈنگ میں ایک سینئر امریکی سفارت کار  سے بات چیت ہو رہی ہےجو اس وقت بنگلہ دیش میں اسلامی سیاسی قوتوں کے ساتھ ان کی شمولیت اور حسینہ کے بعد کے دور میں ملک کی روش کا اندازہ لگانے کے لئے ان طاقتوں سے بات کر رہا ہے۔

Published: undefined

اس الزام سے بنگلہ دیش میں امریکی کردار کی تحقیقات کے مطالبات میں شدت آگئی ہے اور اس نے عوامی لیگ کے رہنماؤں کو یونس حکومت پر شدید حملے کرنے کا موقع بھی فراہم کیا ہے۔ واضح رہے شیخ حسینہ کو 5 اگست 2024 کو اپنے ملک کو چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ بنگلہ دیش چھوڑنے کے بعد سے وہ دہلی میں رہ رہی ہیں۔ حسن چودھری نے مزید کہا کہ امریکی سفارت کار کی لیک ہونے والی آڈیو گفتگو بنگلہ دیش میں انتخابات کے بعد کی حکومتوں کو سنبھالنے کی ایک "سانحہ سازش" کو ظاہر کرتی ہے اور ایسی صورت حال کے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔

Published: undefined

عوامی لیگ کو الیکشن لڑنے سے روکے جانے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی لیگ جیسی بڑی سیاسی قوتوں کو باہر کرنے سے رائے دہندگان کے ایک بڑے حصے کو ووٹ کے حق سے محروم کر دیا جائے گا، جس کے نتیجے میں عوامی مینڈیٹ کے بغیر ایک ناجائز حکومت قائم ہو گی۔

Published: undefined