دیگر ممالک

امریکہ کی صورت حال افغانستان سے بھی بدتر ہو گئی ہے: ڈونالڈ ٹرمپ

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ مظاہروں کے نام پر افراتفری پھیلانے والے امریکہ سے نفرت کرتے ہیں۔ نوبت یہ ہے کہ ریاستوں میں گورنر، میئر اور سنیٹرز بھی ان سے ڈرتے ہیں۔

ڈونالڈ ٹرمپ
ڈونالڈ ٹرمپ 

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ میں ہو رہے مظاہروں پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مظاہروں کے سبب امریکہ کی صورتحال افغانستان سے بھی بدتر ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جو بائیڈن کا جیتنا ملک کو دوزخ میں دھکیلنے کے مترادف ہوگا، اس لئے ریپبلکنز امریکہ کو دوزخ میں دھکیلنے کی کوششیں ناکام بنادیں گے۔

Published: undefined

امریکی صدر ٹرمپ نے امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف ہو رہے مظاہروں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "نسل پرستی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو کچلنے کے لئے اہم شہروں میں قانون نافذ کرنے والے اہلکار بھیجے جائیں گے۔ پورٹ لینڈ اور اوریگن میں اہلکاروں کو بغیر وردی کے تعینات کیا جائے گا اور وہ سادہ گاڑیوں میں گشت کریں گے۔"

Published: undefined

مظاہروں کے تعلق سے امریکی صدر کا کہنا تھاکہ یہ مظاہرے ان ریاستوں میں کئے جارہے ہیں جہاں لبرل ڈیموکریٹس اقتدار میں ہیں۔ ان مقامات پر صورتحال افغانستان سے بھی زیادہ خراب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظاہروں کے نام پر افراتفری پھیلانے والے امریکہ سے نفرت کرتے ہیں۔ نوبت یہ ہے کہ ریاستوں میں گورنر، میئر اور سنیٹرز بھی ان سے ڈرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو