فائل تصویر آئی اے این ایس
دنیا کا طاقتور ترین ملک امریکہ ایک بار پھر فائرنگ سے ہل کر رہ گیا ہے۔ ہفتہ یعنی11 اکتوبر کی صبح سویرے لی لینڈ، مسیسیپی کے ایک پرہجوم علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔خبروں کے ملنے تک چار افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ لی لینڈ، مسیسیپی میں اس وقت پیش آیا جب لوگ لی لینڈ ہائی اسکول میں کھیل کے لیے جمع تھے۔
Published: undefined
میئر جان لی نے لی لینڈ میں شوٹنگ کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں میئر جان لی نے کہا کہ ’’مجھے اس واقعے سے بہت دکھ ہوا ہے۔ میری تعزیت فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے، اور میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا، 'یہ واقعہ آدھی رات کے قریب ایک مصروف مین اسٹریٹ پر پیش آیا، جب لوگ لی لینڈ ہائی اسکول کے کھیل کے لیے جمع تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے چار افراد کو ہوائی جہاز کے ذریعے مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ مشتبہ شوٹر اب بھی فرار ہے، اور پولیس اسے تلاش کر رہی ہے۔'
Published: undefined
میئر نے آگے کہا کہ، 'یہ گھر واپسی کا ویک اینڈ تھا، جہاں ہر کوئی دوستوں، کنبہ اور پڑوسیوں کے ساتھ معمول کے مطابق شہر کے علاقے سے لطف اندوز ہونے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ لیکن اس بار ایک ایسا واقعہ پیش آیا جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔ پورا شہر خوف و ہراس کی حالت میں ہے، لوگ اپنے گھروں میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور حفاظتی وجوہات کی بناء پر بلاک پارٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔'
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined