دیگر ممالک

جنوبی برازیل میں بس الٹنے سے سات افراد ہلاک، درجنوں زخمی

ایک زندہ بچ جانے والے مسافر الیگزینڈرو ڈی اولیویرا گمارو نے بتایا کہ اس نے حادثے کے بعد بس ڈرائیور سے بات کی اور ڈرائیور نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ سو گیا تھا۔

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

ساؤ پالو: برازیل کی جنوبی ریاست پرانا میں منگل کو اگوازو آبشار کے لیے جانے والی ایک بس الٹنے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پرانا کی وفاقی شاہراہ پر 54 افراد کو لے جانے والی بس سانتا کیٹرینا ریاست کے دارالحکومت فلوریانو پولیس سے روانہ ہوئی تھی، جو ارجنٹینا اور پیراگوئے کی سرحد سے متصل برازیل کے شہر فوزڈواگواکو کے آگے جنوب کی طرف جارہی تھی۔

Published: undefined

پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وایاکاؤ کیٹریننس کمپنی کے ذریعے چلائی جانے والی بس ہائی وے سے دور ہوگئی اور فرنانڈیس پنہیرو کے مرکزی پرانا شہر میں ایک پہاڑی سے نیچے جاگری۔ مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ مرنے والوں میں ارجنٹینا کی ایک ماں اور اس کی تین سالہ بیٹی شامل ہیں۔

Published: undefined

مقامی حکام نے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جس میں ایک اور گاڑی بھی شامل تھی۔ ایک زندہ بچ جانے والے مسافر الیگزینڈرو ڈی اولیویرا گمارو نے بتایا کہ اس نے حادثے کے بعد بس ڈرائیور سے بات کی اور ڈرائیور نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ سو گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined