دیگر ممالک

پوتن کے خلاف ٹرمپ کے سخت الفاظ پر روس کا شدید ردعمل، امریکہ کو دی تیسری عالمی جنگ کی دھمکی

روس کی سیکوریٹی کونسل کے ڈپٹی چیئر دِمتری میدویدیو اپنے ’ایکس‘ پوسٹ میں لکھا، ’’میں ایک ہی بُری چیز جانتا ہوں اور وہ ہے تیسری عالمی جنگ۔ امید ہے کہ ٹرمپ اسے سمجھتے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ڈونالڈ ٹرمپ/ولادیمیر پوتن</p></div>

ڈونالڈ ٹرمپ/ولادیمیر پوتن

 

یوکرینی شہروں پر مسلسل بمباری کرنے اور قتل عام پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ روس کے صدر ولادیمیر پوتن پر بھڑک اٹھے ہیں۔ ٹرمپ نے پوتن کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ’آگ سے کھیل رہے ہیں‘ اور اگر حالات ٹھیک نہیں ہوئے تو روس کے لیے واقعی بُری چیزیں ہو سکتی ہیں۔ ٹرمپ کے اس سخت الفاظ پر روس نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور تیسری عالمی جنگ کی دھمکی دے ڈالی ہے۔

Published: undefined

روس کی سیکوریٹی کونسل کے ڈپٹی چیئر دِمتری میدویدیو اپنے ’ایکس‘ پوسٹ میں لکھا، ’’ٹرمپ نے پوتن کے بارے میں کہا کہ وہ آگ سے کھیل رہے ہیں اور روس کے ساتھ وہ کچھ بُرا کر سکتے ہیں۔ میں ایک ہی بُری چیز جانتا ہوں اور وہ ہے تیسری عالمی جنگ۔ امید ہے کہ ٹرمپ اسے سمجھتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

امریکہ اور روس کے درمیان اس طرح کی بیان بازی سے یہ واضح ہوتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ اس سے پہلے ٹرمپ کا بیان یوکرین جنگ کو لے کر پوتن پر امریکہ کے سخت رد عمل کا حصہ ہے۔ گزشتہ دنوں یوکرین میں بڑے ڈرون حملے کے بعد ٹرمپ نے پوتن کو ’پوری طرح پاگل‘ تک کہہ دیا تھا۔ امریکہ اس وقت روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کر رہا ہے، ایسے میں یہ روس کی طرف سے تازہ بیان سفارتی دباؤ بڑھانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Published: undefined

مغربی ممالک نے پوتن پر الزام لگایا ہے کہ وہ جان بوجھ کر امن مذاکرات ملتوی کر رہا ہے جبکہ روس کا کہنا ہے کہ یوکرین ان کے شہریوں پر حملے کر رہا ہے اور یہ جوابی کارروائی ہے۔ روس نے حال ہی میں امریکہ پر یہ الزام بھی لگایا تھا کہ وہ سفارتی حل کو ناکام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Published: undefined

وال اسٹریٹ جنرل اور سی این این کی رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اس ہفتے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اتوار کو ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا تھا کہ وہ ’بالکل‘ اس پر غور کر رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ ٹرمپ کا یہ جارحانہ رویہ اور روس کی تیسری جنگ عظیم کی دھمکی آنے والے دنوں میں عالمی سیاست کو کس سمت میں موڑتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined