ویڈیو گریب / یوٹیوب
روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ ختم ہونے کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ اس درمیان روس نے ایک مرتبہ پھر یوکرین کی راجدھانی کیف پر ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعہ شدید حملے کیے۔ اس حملے میں کم از کم 10 لوگوں کی موت اور دیگر کئی افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ حملے کے بعد کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی۔ راحت و بچاؤ ٹیم اور فائر بریگیڈ کے ملازمین نے اس پر قابو پانے کی کوشش کی اور ملبے میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا۔
Published: undefined
کیف سے قریب 85 کلومیٹر جنوب مغرب میں برلا تسیرکوا شہر میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے اور 8 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ہنگامی خدمات نے بتایا کہ پیر کی صبح روس کے ڈرون اور میزائلوں نے کیف میں رہائشی علاقوں، اسپتالوں اور کھیل احاطوں کو نشانہ بنایا۔ سب سے زیادہ نقصان شیوچین کیوسکی صوبہ کو پہنچا ہے جہاں پانچ منزلہ ایک عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ہے۔
Published: undefined
کیف کے میئر وتالی کلتشکو نے بتایا کہ شیوچین کیوسکی صوبہ میں 6 لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایک حاملہ خاتون سمیت 10 لوگوں کو ایک نزدیکی عمارت سے بچایا گیا۔ حملے میں اس عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
Published: undefined
ایک بیان میں یوکرین کی فضائیہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ روس نے رات بھر میں کُل 352 دھماکہ خیز ڈرون اور ’ڈکوائے‘ سے حملہ کیا۔ روس نے 11 بیلسٹک میزائل اور 5 کروز میزائلیں بھی داغیں۔ حالانکہ فوج نے کہا کہ دفاعی نظام نے 339 ڈرونز اور 15 میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے روک دیا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ یہ حملہ منگل کو یوکرین پر کیے گئے روس کے حملے کے تقریباً ایک ہفتہ کے بعد ہوا ہے۔ ایک ہفتہ پہلے کیے گئے روسی حملے میں کیف میں 28 لوگ مارے گئے تھے جن میں 23 لوگ ایک رہائشی عمارت میں ہلاک ہوئے تھے، جو میزائل حملے کے بعد منہدم ہو گئی تھی۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس حملے کو جنگ کی سب سے بڑی بمباری میں سے ایک بتایا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined