دیگر ممالک

پرنس ہیری کی شاہانہ شادی... انتظامات بھی خوب، اخراجات بھی خوب

پرنس ہیری اور میگن مرکیل کی شادی ایک ہزار سال قدیم ونڈسر قلع کے اندر ہو رہی ہے۔ شاہی گھرانے کا یہ قلعہ دنیا کا سب سے بڑا قلعہ ہے جس کی تعمیر 11ویں صدی میں ہوئی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پرنس ہیری اور اداکار میگن مرکیل کی تقریب شادی انتہائی شاہانہ ماحول میں شروع ہو چکی ہے۔ کچھ ہی دیر میں دونوں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ لیکن 33 سالہ پرنس ہیری کی یہ شادی ایک تاریخی شادی قرار پا رہی ہے کیونکہ اس میں نہ صرف انتظامات اعلیٰ معیاری ہیں بلکہ کئی روایتیں اس میں ٹوٹی ہیں اور اخراجات کے معاملے میں بھی اس کا کوئی ثانی نہیں۔

اس شادی میں یوں تو کئی چیزیں ایسی ہیں جس پر علیحدہ علیحدہ نظر ڈالنے کی ضرورت ہے لیکن کچھ خاص چیزیں جو لوگوں کی دلچسپی کا باعث ہیں، وہ ’قومی آواز‘ کے قارئین کے لیے پیش خدمت ہیں۔

شادی ایک ہزار سال قدیم ونڈسر قلع میں

Published: undefined

پرنس ہیری اور میگن مرکیل کی شادی ایک ہزار سال قدیم ونڈسر قلع کے اندر ہو رہی ہے۔ شاہی گھرانے کا یہ قلعہ دنیا کا سب سے بڑا قلعہ ہے جس کی تعمیر 11ویں صدی میں ہوئی تھی۔ تاریخ کی کتابوں میں ہے کہ اس قلعہ کی تعمیر 1066 میں شروع ہوئی تھی جو 16 سالوں میں پورا ہوا تھا۔ یہ قلعہ یورپ میں سب سے طویل مدت تک استعمال میں آنے والا قلعہ ہے۔ اس محل کو دنیا بھر میں عالیشان دستکاری کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ قلعہ کی عظمت عطا کرنے میں برطانیہ کے ہر حکمراں نے تعاون کیا لیکن سب سے پہلے ہنری اوّل کے پوتے ہنری دوئم نے اسے ایک پیلس کی شکل عطا کی تھی۔ یہ قلعہ تقریباً 13 ایکڑ پر محیط ہے جس میں کم و بیش 1000 کمرے ہیں۔ اسی کے اندر سینٹ جارج چیپل چرچ ہے جہاں پرنس ہیری اورمیگن رشتہ ازدواج میں بندھ رہے ہیں۔ اس عالیشان قلعہ میں ہر عمارت میں چھ کی اونچائی 30 فٹ سے لے کر 50 فٹ تک ہے جس میں نقاشی کا بہترین نمونہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

شادی پر ہو رہا 787 کروڑ کا خرچ

Published: undefined

33 سالہ پرنس ہیری اور 36 سالہ میگن مرکیل کی شادی اپنے اخراجات کے لیے بھی سرخیاں بٹور رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس میں تقریباً 787 کروڑ کا خرچ ہو رہا ہے جو کہ اب تک کی تاریخ میں شادی میں خرچ ہونے والی سب سے بڑی رقم تصور کی جا رہی ہے۔ پرنس ہیری کے بڑے بھائی ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی میں ایک اندازے کے مطابق 58 کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے، گویا کہ بڑے بھائی کے مقابلے پرنس ہیری کی شادی میں 13.5 گنا زیادہ خرچ کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق صرف سیکورٹی انتظامات پر تقریباً 280 کروڑ خرچ ہو رہے ہیں۔ اطلاعات تو یہ بھی ہیں کہ شادی کے لیے جو کیک تیار کیا گیا ہے اس پر تقریباً 45 لاکھ روپے کا خرچ آیا ہے۔ اس کیک کو بنانے میں 200 نیمبو، 500 انڈے، 20 کلو گرام مکھن، 20 کلو میدا اور 10 بوتل ایلڈر فلاور فلیور کا استعمال کیا گیا ہے۔

پرینکا چوپڑا بھی مہمانان کی فہرست میں شامل

Published: undefined

ہالی ووڈ میں شہرت حاصل کر چکی بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کا نام بھی پرنس ہیری کی شادی تقریب کے مہمانان میں شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق کل 2640 لوگوں کو اس شادی میں مدعو کیا گیا ہے جن میں برطانیہ کے 1200 عام شہری بھی شامل ہوں گے۔ ایک اطلاع کے مطابق اس تقریب میں مختلف اداروں اور چیریٹی سے 200 افراد کی شمولیت بھی ہوگی جب کہ دو مقامی اسکولوں کے 100 بچے بھی شامل ہوں گے۔ اس تقریب شادی خانہ آبادی میں ونڈسر کیسل اور سینٹ جارج چیپل سے تعلق رکھنے والے 610 لوگ اور شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 530 لوگوں کی شرکت ہوگی۔ بتایا جاتا ہے کہ ہندوستانی اداکارہ پرینکا چوپڑا میگن مرکیل کی خاص دوستوں میں شمار ہیں لہٰذا اس شادی میں وہ بھی شامل ہوں گی۔

ٹوٹے گی روایت، شادی کے بعد میگن کریں گی تقریر

Published: undefined

شاہی خاندان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی دلہن تقریر کرنے والی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میگن مرکیل شادی کے موقع پر ایک تقریر کریں گی اور یہ اس پرانی روایت کو توڑ دے گی جس میں دلہنیں تقریر نہیں کرتی تھیں۔ دراصل برطانیہ میں روایتی طور پر دولہا، دلہن کے والد اور دولہے کا بیسٹ مین تقریر کرتے ہیں۔ میگن مرکیل کی تقریر کی خبر سے لوگوں میں دلچسپی پیدا ہو گئی ہے۔ قابل دید یہ ہے کہ میگن کی تقریر کا موضوع کیا ہوگا۔ اس قدم کو کچھ لوگ خواتین کی خودمختاری سے جوڑ کر بھی دیکھ رہے ہیں۔

میگن کے والد کی رسمیں پرنس ہیری کے والد نبھائیں گے

Published: undefined

میگن مرکیل کے والد اس وقت کافی بیمار چل رہے ہیں اس لیے وہ اس شادی میں شریک نہیں ہو پائیں گے۔ ایسی صورت میں میگن کے والد کی رسمیں پرنس ہیری کے والد پرنس چارلس نے نبھانے کا فیصلہ لیا ہے۔ پرنس چارلس ہی میگن کو شادی کے لیے چرچ تک لے کر جائیں گے اور وہاں ہونے والے سبھی رسوم کی ادائیگی کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined