دیگر ممالک

برطانیہ: ہائی کمشنر کو گرودوارہ میں جانے سے کیوں روکا؟سنک حکومت اٹھائے گی سخت قدم

جولائی میں خالصتان حامی عناصر کی جانب سے برطانیہ میں ہندوستانی سفارت کاروں (بشمول ہندوستانی ہائی کمشنر وکرم دورئی سوامی) کی تصاویر کے ساتھ دھمکیاں جاری کی گئی تھیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

برطانیہ میں ہندوستانی ہائی کمشنر وکرم دورئی سوامی کو جمعہ کو خالصتان حامیوں نے اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو میں ایک گرودوارہ جانے سے روک دیا۔ برطانیہ کی رشی سنک حکومت نے اس پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور ہندوستان کو یقین دلایا ہے کہ اس واقعے میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

مسٹر دورئی سوامی کی گوردوارہ کمیٹی کے ساتھ میٹنگ طے تھی لیکن خالصتان حامی وہاں پہنچ گئے اور انہیں واپس جانے پر مجبور کر دیا۔اس واقعہ کے بعد ہندوستان نے اپنے سفارت کاروں کی سیکورٹی کا معاملہ برطانوی دفتر خارجہ کے سامنے اٹھایا ہے۔ اس واقعہ کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ برطانیہ نے ہندوستان کو مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ہندوستانی ہائی کمشنر کو گرودوارے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔ خالصتان کے حامیوں نے مسٹر دورئی سوامی کو گرودوارے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔
ایک روزنامے کی رپورٹ میں خالصتان حامی ایک کارکن کے حوالے سے کہا گیا ہے ’’کچھ لوگوں نے اسے بتایا کہ ان کا خیر مقدم نہیں ہے۔ اس کے بعد وہ چلے گئے۔ ہلکی نوک جھونک ہوئی۔ مجھے نہیں لگتا کہ جو کچھ ہوا اس سے گردوارہ کمیٹی بہت خوش ہے۔ لیکن ہندوستانی عہدیداروں کا برطانیہ میں کسی بھی گرودوارہ میں خیرمقدم نہیں ہے۔

Published: undefined

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے واقعے کی ایک مبینہ ویڈیو میں ہائی کمشنر کو کھانا پیش کرنے کے لیے تیار ایک میز دکھائی دیتی ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص کو گرودوارہ کمیٹی کے رکن کے ساتھ گرما گرم بحث کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد کمیٹی کا آدمی رکن کا فون چھیننے کی ناکام کوشش کرتا ہے۔

Published: undefined

ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ دو کارکن کار پارک میں ہائی کمشنر کی گاڑی کے قریب آتے ہیں اور کار کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ اندر سے بند ہوتا ہے۔ اس کے بعد گاڑی واپس مڑ جاتی ہے ۔ اس دوران گرودوارہ انتظامیہ کے ارکان مداخلت نہیں کرتے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جولائی میں خالصتان حامی عناصر کی جانب سے برطانیہ میں ہندوستانی سفارت کاروں (بشمول ہندوستانی ہائی کمشنر وکرم دورئی سوامی) کی تصاویر کے ساتھ دھمکیاں جاری کی گئی تھیں۔ رواں برس مارچ میں برطانوی دارالحکومت لندن میں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن کی عمارت پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔ خالصتان کا جھنڈا لے کر یہاں پہنچنے والے ہجوم نے عمارت پر بھی حملہ کر دیا۔ خالصتان کا جھنڈا لے کر یہاں پہنچنے والے ہجوم نے ہائی کمیشن کی عمارت سے ہندوستانی پرچم اتار کر خالصتانی پرچم لہرانے کی کوشش کی تھی۔ اس واقعے کے بعد ہندوستان نے بھی برطانیہ سے اپنا شدید احتجاج درج کرایا تھا۔

Published: undefined

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے تعلق سے ہندوستان اور کناڈا کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔ نجر کو 18 جون کو سرے، برٹش کولمبیا میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اسے 2020 میں ہندوستان نے دہشت گرد قرار دیا تھا۔ کناڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس قتل میں ہندوستان کے ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined