دیگر ممالک

سوڈان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 557130 افراد متاثر ہوئے: اقوام متحدہ

سوڈان میں حالیہ طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال نے پانچ لاکھ سے زیادہ افراد کو نقصان پہنچایا ہے۔ یہ بات انسانی امور کی رابطہ کاری سے متعلق اقوام متحدہ کے بیورو نے بتائی

سوڈان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 557130 افراد متاثر
سوڈان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 557130 افراد متاثر 

خرطوم: سوڈان میں حالیہ طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال نے پانچ لاکھ سے زیادہ افراد کو نقصان پہنچایا ہے۔ یہ بات انسانی امور کی رابطہ کاری سے متعلق اقوام متحدہ کے بیورو نے بتائی۔ بیورو کے مطابق شدید بارشوں کے سبب دریائے نیل میں پانی کی سطح میں ریکارڈ حد تک اضافہ ہوا۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کے مذکورہ بیورو کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ "منگل کے روز تک طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 557130 تک پہنچ چکی ہے۔ متاثرہ افراد سوڈان کے 18 میں سے 17 صوبوں میں موجود ہیں۔ نقصان کا سب سے زیادہ شکار ہونے والے علاقوں میں خرطوم، شمالی دارفور اور سنار شامل ہے"۔

Published: undefined

بیان میں مزید بتایا گیا کہ سیلاب سے اب تک 111426 گھر تباہ یا نقصان کا شکار ہو چکے ہیں۔ سوڈان میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جولائی کے اواخر سے جاری ہے۔ اس کے نتیجے میں کئی بیماریوں کے پھوٹ پڑنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے جب کہ کرونا کی وبا کی روک تھام کے لیے جاری کوششوں میں بھی رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔

Published: undefined

سوڈان میں شہری دفاع کے محکمے کے مطابق سیلابی بارشوں کے نتیجے میں 103 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بارشوں نے وسیع پیمانے پر زرعی اراضی کو برباد کر دیا۔ دریائے نیل میں کی سطح 17.62 میٹر تک بلند ہو چکی ہے۔ تقریبا سو برس سے زیادہ عرصہ پہلے شروع ہونے والی پیمائش کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دریا کی سطح اس ریکارڈ حد تک پہنچی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • روس نے یوکرین پر پھر کر دیا خوفناک حملہ، کیف پر داغی گئیں 550 میزائلیں اور ڈرون، درجنوں افراد زخمی