دیگر ممالک

سینیٹ کمیٹی میں امریکی وزیر خارجہ کو سبکی، غزہ کی حمایت میں شدید نعرے بازی

احتجاج کرنے والوں کا مطالبہ ہے کہ امریکی حکومت اسرائیل کو غزہ میں وحشیانہ قتل عام کے لیے فنڈنگ دینا بند کرے جبکہ ایک نوجوان لڑکی کا کہنا تھا غزہ کے لوگ جانور نہیں انسان ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو اسرائیل کی حمایت میں گفتگو کے دوران شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔امریکی سینیٹ کمیٹی میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی تقریر کے دوران ’سیو فلسطین، ’جنگ بند کرو‘ اور ’اسرائیلی بربریت بند کرو‘ کے نعرے لگے۔

Published: undefined

امریکی وزیر خارجہ بولتے بولتے چپ ہو گئے اور سکیورٹی اہلکار نعرے لگانے والوں کو ایک ایک کر کے ہال سے باہر لے جاتے رہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکا غزہ میں وحشیانہ قتل عام کی حمایت بند کرے، 66 فیصد امریکی جنگ بندی چاہتے ہیں۔

Published: undefined

احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا ہمارا مطالبہ ہے کہ امریکی حکومت اسرائیل کو غزہ میں وحشیانہ قتل عام کے لیے فنڈنگ دینا بند کرے جبکہ ایک نوجوان لڑکی کا کہنا تھا غزہ کے لوگ جانور نہیں انسان ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ کی تقریب کے دوران احتجاج کا یہ واقعہ واشنگٹن ڈی سی کیپیٹل ہل میں 31 اکتوبر کو پیش آیا تھا۔ اس مظاہرے سے ظاہر ہو تا ہے کہ امریکی حکومت کی اسرائیل کی حمایت کو عوام کی سخت ناراضگی کا سامنا ہے۔اگر مغربی ممالک میں یہ رجحان بڑھ گیا تو اسرائیل کے لئے بہت مشکل پیدا ہو سکتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined