اسرائیلی وزیر دفاع، تصویر ’ایکس‘ @OmarSShakir
غزہ میں تشدد کے واقعات ختم ہوتے نظر نہیں آ رہے رہیں۔ اس درمیان اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کے عربی ترجمان نے سینٹرل غزہ پٹی کے کئی حصوں میں رہنے والے لوگوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے پورے علاقے کو خالی کرنے کے لیے کہا ہے۔ اسرائیلی فوج نے یہ وارننگ غزہ پٹی سے اسرائیل پر کیے گئے راکیٹ حملے کے بعد جاری کی ہے۔ آئی ڈی ایف نے فلسطینیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس علاقے کو خالی کرکے جنوب کی طرف چلے جائیں کیونکہ اسرائیلی فوج اس علاقے میں آپریشن چلانے والی ہے۔
Published: undefined
اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، ’’آئی ڈی ایف اس پورے علاقے میں دہشت گرد تنظیموں کی سبھی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے لیے زوردار حملے کرے گی۔ اس کے علاوہ ان سبھی علاقوں پر بھی حملہ کیا جائے گا جس کا استعمال اسرائیل پر راکیـٹ لانچ کرنے کے لیے کیا جائے گا۔‘‘
Published: undefined
اسرائیل کے وزیر دفاع عزرائل کاٹز نے جمعہ کو ویسٹ بینک میں آئی ڈی ایف کے جوانوں پر ہوئے حملے اور تشدد کے سنگین واقعات کی مذمت کی۔ الزام ہے کہ درجنوں لوگوں نے ایک گاؤں کے پاس اسرائیلی فوج کے جوانوں پر حملہ کر دیا تھا۔ اسرائیلی فوج پر اس حملے کو اس علاقے میں فلسطینیوں پر ہوئے ایک حملے کے کچھ دنوں کے بعد انجام دیا گیا ہے۔
Published: undefined
آئی ڈی ایف کے جوانوں پر حملے کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا، ’’میں سبھی لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کو یہ ہدایت دیتا ہوں کہ وہ اس حملے کے سلسلے میں فوری کارروائی کریں اور جیسا کہ سبھی جگہوں پر کیا جا رہا ہے، ویسے ہی اس میں شامل لوگوں کی فوری طور پر پہچان کر انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔‘‘
Published: undefined
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ میں سبھی راہبوں اور سیٹلمنٹ رہنماؤں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ان پُرتشدد واقعات کی سخت مذمت کریں اور خود کو ایسے کسی بھی معاملے سے دور رکھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined