تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی نے کل کویت کے شیخ سعد العبد اللہ انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ایک خصوصی تقریب 'ہالا مودی' میں ہندوستانی برادری کے ایک بڑے گروپ سے خطاب کیا۔ اس پروگرام میں کویت میں مقیم ہندوستانی برادری کے مختلف طبقات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ہندوستانی برادری نے غیر معمولی گرمجوشی اور جوش و خروش کے ساتھ نریندرمودی کا استقبال کیا۔
Published: undefined
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان اور کویت کے تعلقات کو ہندوستانی برادری نے بہت زیادہ فروغ دیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ امیر کویت کا ان کی شاندار دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 43 سال کے بعد کوئی ہندوستانی وزیر اعظم صدیوں پرانی دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لئے کویت کا دورہ کر رہا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’آج ذاتی طور پر میرے لیے بہت خاص لمحہ ہے۔ 43 سال، چار دہائیوں سے بھی زائد وقت، 43 سال کے بعد ہندستان کا کوئی وزیراعظم کویت آیا ہے۔ ہندوستان سے یہاں آنا ہو تو آپ کو چار گھنٹے لگتے ہیں، وزیر اعظم کو چار دہائیاں لگ گئیں۔ آپ میں سے کتنے ہی ساتھی تو نسلوں سے کویت میں ہی مقیم ہیں۔ بہت سے لوگ تو پیدا ہی یہاں ہوئے ہیں اورہر سال سینکڑوں ہندوستانی آپ کے گروپ میں شامل ہوتے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا، "ہم دنیا میں جہاں بھی رہتے ہیں، ہم اس ملک کا احترام کرتے ہیں اور ہندوستان کو نئی بلندیوں پر پہنچتے ہوئے دیکھ کر اتنا ہی خوش ہوتے ہیں۔" آپ سب ہندوستان سے یہاں آئے، یہاں رہے، لیکن آپ نے ہندوستانیت کو اپنے دل میں محفوظ رکھا ہے۔ ادھر ہندوستان میں کانگریس نے وزیر اعظم کا منی پور ریاست میں دورہ نہ کرنے کو لے کر ان کی تنقید کی ہے۔ (انپٹ بشکریہ یو این آئی، اردو)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined