دیگر ممالک

غزہ میں حالات انتہائی خراب، عوام کو بھکمری کا سامنا، راحتی اشیاء کے درجنوں ٹرک بیچ راستے میں ہی لوٹ لیے گئے

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے کہا کہ اسرائیل کو کم سے کم راحتی اشیاء پر روک نہیں لگانی چاہیے۔ یہ ظلم کی انتہا ہے جس کا سامنا غزہ کے لوگ کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

غزہ میں حالات انتہائی خراب ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے بعد اب لوگوں کی بھوک سے بھی موت ہونے لگی ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے کہا کہ غزہ اس وقت سب سے خراب وقت کا سامنا کر رہا ہے۔ اسرائیل نے لمبے وقت کی پابندی کے بعد جب غزہ کے لیے راحتی اشیاء والے ٹرکوں کو جانے کی اجازت دی تو درجنوں ٹرک راستے میں ہی لوٹ لیے گئے۔ بھوک اور پیاس کے شکار لوگوں نے راحتی اشیاء والے ٹرکوں کو لوٹ لیا۔

Published: undefined

انٹونیو گوٹیرس نے کہا کہ اسرائیل کو کم سے کم راحتی اشیاء پر روک نہیں لگانی چاہیے۔ یہ ظلم کی انتہا ہے جس کا سامنا غزہ کے لوگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اسرائیل نے 400 ٹرکوں کو اجازت دی تھی حالانکہ ان میں سے 115 ہی غزہ پہنچ پائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں قتل عام تیز کر دیا ہے اور زوردار تباہی مچانے لگا ہے۔

Published: undefined

اس درمیان ورلڈ فوڈ پروگرام نے جمعہ کے روز جانکاری دی کہ گزشتہ شب جنوبی غزہ میں 15 ٹرک لوٹ لیے گئے۔ لوگوں میں زبردست فاقہ کشی ہے۔ ایسے میں لوگوں کو بھروسہ نہیں ہے کہ راحتی اشیا کے مزید ٹرک آئیں گے۔ 2 مارچ کے بعد پیر کو غزہ میں ٹرکوں کی آمد شروع ہوئی تھی۔ غزہ میں لوگ پانی کو بھی ترس رہے ہیں اور ان کا گلا خشک ہو رہا ہے۔ ایک فلسطینی نے کہا کہ میری بیٹی صبح سے ہی بریڈ مانگ رہی ہے لیکن میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف اسرائیلی فضائیہ نے جمعہ کو غزہ پٹی میں 75 سے بھی زائد ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی دفاعی دستہ (آئی ڈی ایف) نے یہاں جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ اس کی فضائیہ نے جنگجوؤں کے 75 سے بھی زائد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ بیان کے مطابق حملوں میں دہشت گردوں، راکیٹ لانچروں، فوجی احاطوں اور دیگر بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ غزہ سول ڈیفنس ایجنسی کے افسر محمد المغائر نے بتایا کہ جمعہ کو اسرائیل کے فضائی حملوں میں کم سے کم 71 لوگ مارے گئے اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ بھی کئی لوگ لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined