دیگر ممالک

افغانستان میں جنگ بندی کی مدت میں مزید ایک ہفتہ کا اضافہ

خبررساں ایجنسی پجووک نے حکومت اور دہشت گرد تنظیم طالبان کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ طرفین جنگ بندی کے بعد ملک میں تشدد کو کم کرنا چاہتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کابل: افغانستان میں عید الفطر کے موقع پر تین دن کی جنگ بندی کے بعد تازہ رپورٹوں کے مطابق جنگ بندی اب مزید ایک ہفتے تک کے لئے بڑھا دی گئی ہے۔ افغان خبررساں ایجنسی نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ خبررساں ایجنسی پجووک نے حکومت اور دہشت گرد تنظیم طالبان کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ طرفین جنگ بندی کے بعد ملک میں تشدد کو کم کرنا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

طالبان نے دراصل عید کے موقع پر اتوار کو تین دن کے لئے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کے عمل میں تیزی لائی جائے گی اور جنگ بندی کے اعلان کے بدلے ایک مثبت اشارہ کے طور پر دو ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قابل غور ہے کہ اس سال 29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے قیدیوں کو رہا کرنے اور قیام امن کے حوالہ سے معاہدہ ہوا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ

  • ,
  • کے. کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے ضمانت کی عرضداشت خارج