دیگر ممالک

جاپان میں دو فوجی ہیلی کاپٹر حادثےمیں ایک ہلاک، سات لاپتہ

فوج نے حادثے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کر لیا ہے تاہم ابھی تک حادثے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

جاپان میں دو فوجی ہیلی کاپٹر حادثے ہونے سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور سات دیگر لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ جاپانی خبر رساں ایجنسی کیوڈو نے اتوار کو جاپانی وزیر دفاع مینورو کیہارا کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔

Published: undefined

وزیر دفاع کیہارا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حادثے کی ممکنہ وجہ بحر الکاہل میں ٹوری شیما جزیرے کے مشرقی علاقے میں آبدوز مخالف مشقوں کے دوران دو ایس ایچ- 60کے ہیلی کاپٹروں کی ٹکر تھی، جن میں دونوں میں عملے کے چار چار ارکان سوار تھے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ فوج نے حادثے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کر لیا ہے تاہم ابھی تک حادثے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل جاپانی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ ایس ایچ- 60کے ہیلی کاپٹر نے توری شیما جزیرے کے علاقے میں رابطہ کرنا بند کر دیا تھا، ایک منٹ بعد ہیلی کاپٹر نے بحران کا اشارہ بھیجا تھا۔ وزارت نے کہا کہ تقریباً آدھے گھنٹے بعد اسی علاقے سے ایک اور ہیلی کاپٹر نے بھی اسی طرح رابطہ بند کردیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined