دیگر ممالک

ٹرمپ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کریں گے کیونکہ اس سے اسرائیل کی سلامتی کو خطر ہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے اختلافات کے بارے میں خبروں کے جواب میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ’میرا نہیں خیال کہ آپ فلسطینی ریاست کے بارے میں سنیں گے اور ٹرمپ اسے تسلیم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں اپنے جنگی منصوبوں کے حوالے سے اسرائیل واشنگٹن سے اجازت نہیں مانگتا۔‘

Published: undefined

نیتن یاہو نے خارجہ امور اور سلامتی کمیٹی کے سامنے کہا کہ انہوں  نے میڈیا میں سنا ہے کہ وہ اور ٹرمپ ایک دوسرے سے ناراض ہیں اور سفیر تل ابیب میں امریکی سفیر مائیک ہکابی اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے ہیں۔  دیکھتے ہیں۔ اس لیے میرا نہیں خیال کہ آپ فلسطینی ریاست کے بارے میں سنیں گے۔ چینلز پر تقسیم کی بات کی سیاسی وجوہات ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے زور دیا کہ ہم نے حوثیوں پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں مانگی اور نہ ہی ہم غزہ میں اپنے جنگی منصوبوں کے لیے اجازت مانگتے ہیں۔ امریکیوں نے حوثیوں کے خلاف مداخلت کرنے کی رضاکارانہ پیشکش کی اور کہا تھا کہ جب حوثی حملے بند کر دیں گے تو وہ بھی رک جائیں گے۔

Published: undefined

امریکی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان اختلافات حال ہی میں بڑھ گئے ہیں۔ خاص طور پر ایرانی خطرات سے نمٹنے، غزہ میں جاری جنگ اور یمن کی حوثی جماعت کے ساتھ تعامل کے حوالے سے دونوں رہنماؤں کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے ہیں۔

Published: undefined

امریکی خبر رساں ادارے "این بی سی نیوز" نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے عوامی تبصروں سے نیتن یاہو کو ناراض کیا جس سے دونوں کے تعلقات میں مزید تناؤ پیدا ہوا۔ دو امریکی عہدیداروں، مشرق وسطیٰ کے سفارت کاروں اور حالات سے باخبر دو دیگر افراد نے وضاحت کی ہے کہ نیتن یاہو اس وقت غصے اور پریشانی میں مبتلا ہو گئے جب ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا کہ انہوں نے ابھی تک اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا کہ آیا ان کی انتظامیہ کے زیر انتظام مذاکرات پر مبنی جوہری معاہدے کے تحت ایران کو یورینیم کی افزودگی کی اجازت دی جائے یا نہیں۔

Published: undefined

مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کو نیتن یاہو کی ناراضی سے آگاہ کیا تھا۔ دوسری جانب ایک اور امریکی عہدیدار اور تناؤ سے باخبر ایک شخص کے مطابق ٹرمپ کو غزہ میں ایک نیا فوجی حملہ شروع کرنے کے نیتن یاہو کے فیصلے پر مایوسی ہوئی ہے۔ امریکی صدر اس حملے کو خطے کی تعمیر نو کے اپنے منصوبے کے منافی سمجھ رہے ہیں۔ دو ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹرمپ نے نجی محفلوں میں اس یقین کا اظہار کیا کہ غزہ پر اسرائیل کا نیا حملہ ضائع ہونے والی کوشش ہے کیونکہ اس سے تعمیر نو کا عمل مزید مشکل ہو جائے گا۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined