دیگر ممالک

رشی سناک کے ساتھ اب رحمان چشتی بھی کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ بننے کی دوڑ میں شامل

رحمان چشتی نے کہا کہ وہ کنزرویٹو پارٹی کے اگلے رہنما اور وزیر اعظم بننے کے لیے انتخاب میں کھڑے ہو رہے ہیں جس کا مطلب کنزرویٹو کی ایک نئی اڑان ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد اب اس کے دعویداروں کی فہرست میں برطانیہ کے سابق وزیر خزانہ رشی سنک سمیت نو دیگر لوگوں کے ساتھ رکن پارلیمنٹ رحمان چشتی اور خارجہ سکریٹری لز ٹرس بھی شامل ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

ایک ٹویٹ میں، رکن پارلیمنٹ نے کہا، "میں کنزرویٹو پارٹی کا اگلا لیڈر اور آپ کا وزیر اعظم بننے کے لیے انتخاب میں کھڑا ہوں۔ میرے لیے اس کا مطلب کنزرویٹو کی ایک نئی اڑان ، نئے خیالات اور ایک نئی ٹیم کے ساتھ ہمارے عظیم ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔‘‘

Published: undefined

اس سے قبل محترمہ ٹرس نے ٹیلی گراف میں ایک مضمون میں کہا تھا کہ وہ بھی اگلی وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا تھا، "میں خود کو بھی آگے بڑھا رہی ہوں کیونکہ میرے پاس قیادت کرنے اور درست فیصلے لینے کی صلاحیت ہے۔ میرے پاس ایک واضح نقطہ نظر ہے کہ ہمیں کہاں ہونا چاہئے، مقصد تک پہنچنے کے لئے تجربہ اور حل بھی ہے۔ میں کنزرویٹو کے طور پر الیکشن لڑوں گی اور کنزرویٹو کے طور پر حکومت کروں گی۔

Published: undefined

سیکرٹری خارجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر وہ وزیراعظم منتخب ہوئیں تو پہلے دن سے ٹیکس کم کرنے پر کام شروع کر دیں گی۔ادھر نو دیگر ارکان میں ساجد جاوید بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined