تصویر ’ایکس‘ @volkova_ma57183
نیویارک سٹی کے مین ہٹن علاقے میں پیر کی شام ایک شدید فائرنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس حملے میں ایک نیو یارک پولیس افسر سمیت 5 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ خوفناک واقعہ ایک 44 منزلہ آفس بلڈنگ میں ہوا جہاں بلیک اسٹون اور این ایف ایل کا ہیڈ کوارٹر واقع ہے۔
Published: undefined
پولیس کے مطابق 27 سال کا شین تامورا نامی ایک شخص شام قریب 6.30 بجے بلڈنگ میں داخل ہوا اور رائفل سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ بعد میں اس نے خود کو بھی گولی مار لی، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ بندوق بردار نیواڈا کے لاس ویگا کا رہنے والا بتایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
نیو یارک فائر ڈپارٹمنٹ (ایف ڈی این وائی) کی اطلاع کے مطابق پیر کی شام انہیں پارک ایونیو واقع اس بلڈنگ سے کال آئی تھی کہ کسی کو گولی لگی ہے۔ حالانکہ محکمہ کے ترجمان نے زیادہ جانکاری نہیں دی۔ واقعہ کے بعد پورے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ میئر ایڈمس نے سوشل میڈیا پر لکھا، ’’نیویارک والو! مڈ ٹاؤن میں فی الحال ایک فعال شوٹر جانچ چل رہی ہے۔ اگر آپ اس علاقے میں ہیں تو باہر نہ نکلیں‘‘۔ حالانکہ اس درمیان ہی بندوق بردار نے خود کو گولی مار لی۔
Published: undefined
این وائی پی ڈی کمشنر جیسیکا ڈِش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، ’’فی الحال سین کو کنٹین کر لیا گیا ہے اور اکیلے شوٹر کو نیوٹرلائز کیا جا چکا ہے۔‘‘
Published: undefined
اس واقعہ کے بعد ایف بی آئی بھی موقع پر پہنچا۔ ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائرکٹر ڈین بانجینو نے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر جانکاری دی کہ ان کی ٹیم فعال کرائم سین میں سپورٹ دے رہی ہے۔ فی الحال پولیس کی ٹیم جانچ کر رہی ہے ملزم کا مقصد کیا تھا اور کیا وہ اکیلا تھا یا کسی نیٹ ورک سے جڑا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined