دیگر ممالک

برطانیہ میں ایک نئی مصیبت ، اومیکرون کی نئی شکل بی اے ٹو کا پھیلاو

بیشتر نمونے ڈنمارک (6,411) سے اپ لوڈ کرائے گئے ہیں جبکہ 100سے زیادہ نمونے اپ لوڈ کرنے والے دیگر ممالک میں ہندستان (530)، سویڈن (181) اور سنگاپور (127) ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

برطانیہ میں اومیکرون کے 426معاملات میں وائرس کی نئی شکل بی اے ٹوکاپتہ چلا ہے۔ یو کے کی سیکورٹی ایجنسی (یو کے ایچ ایس اے) نے یہ اطلاع دی ہے۔ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ یو کے اومیکرون کی نئی شکل بی اے ٹو کی زد میں ہے حالانکہ اس کے معاملات کا تناسب اس وقت کم ہے۔

Published: undefined

ایجنسی نے کل کہا کہ 17نومبر سے کل ملاکر 40ممالک نے گلوبل انی شیٹیو آن شیئرنگ آل انفلوئنزا ڈیٹا (جی آئی ایس اے آئی ڈی) میں 8,040نمونے درج کرائے ہیں جن میں بی اے ٹوکا پھیلاو دیکھا گیا ہے۔ اس وقت یہ طے کرنا ممکن نہیں ہے کہ یہ کہاں سے پیدا ہوا۔ ایجنسی نے کہاکہ پہلا معاملہ فلپائن میں سامنے آیا تھا اور بیشتر نمونے ڈنمارک (6,411) سے اپ لوڈ کرائے گئے ہیں جبکہ 100سے زیادہ نمونے اپ لوڈ کرنے والے دیگر ممالک میں ہندستان (530)، سویڈن (181) اور سنگاپور (127) ہیں۔

Published: undefined

ایجنسی کے ڈائرکٹر میرا چند نے کہاکہ وبا ابھی جاری ہے اور ایسے میں وائرس میں میوٹیشن کے بعد نئے شکلوں کا سامنے آنا فطری ہے۔ فی الحال یہ طے کرنے کے لئے مناسب ثبوت نہیں ہیں کہ اومیکرون کا بی اے ٹو اومیکرون وی اے ون کے مقابلہ میں زیادہ سنگین بیماری کی وجہ بنتا ہے، ڈیٹا حالانکہ محدود ہے اور یو کے ایچ ایس اے اس کی جانچ کررہی ہے۔

Published: undefined

سامنے آئے بیشتر اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ یو کے میں کورونا کے معاملوں میں زبردست گراوٹ آئی ہے اور اب وہاں کورونا کے معاملات کی تعداد 15,709,059ہوگئی اور 288اموات ہوئی ہیں جس سے اموات کا اعدادو شمار 153,490ہوگیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو