دیگر ممالک

نیتن یاہو نے ایل جی بی ٹی مخالف قوانین کی اجازت نہ دینے کا کیا عہد

نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اس تبصرہ کے خلاف اپنے معاونین کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تبصرہ "ناقابل قبول" ہے۔

نیتن یاہو، تصویر یو این آئی
نیتن یاہو، تصویر یو این آئی 

یروشلم: اسرائیل کے نو منتخب وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کی مخلوط حکومت ایل جی بی ٹی کے خلاف امتیازی سلوک کی اجازت دینے والے بلوں کو منظور نہیں کرے گی۔ نیتن یاہو کا یہ تبصرہ اتوار کو ان کے دو انتہائی دائیں اتحادیوں کے بیانات کے جواب میں سامنے آیا ہے، جن میں ڈاکٹروں اور کاروباری مالکان کو ایل جی بی ٹی لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کی اجازت دینے والے قوانین کو منظور کرنے کا عہد کیا تھا۔

Published: undefined

پرو-سیٹلر ریلیجئس جی اونسٹ پارٹی کے قانون ساز اورٹ اسٹرک نے کان ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی اسرائیل کے امتیازی سلوک کے خلاف قانون کو تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ پارٹی کے ایک اور قانون ساز سمچا روٹ مین نے کان ریڈیو کو بتایا کہ ہوٹلوں اور ریستورانوں جیسے نجی کاروبار کے مالکان کو ایل جی بی ٹی کے لوگوں کے لیے سروس سے انکار کرنے کی اجازت دی جائے گی، "اگر یہ ان کے مذہبی جذبات کو نقصان پہنچاتا ہے۔"

Published: undefined

نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اس تبصرہ کے خلاف اپنے معاونین کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تبصرہ "ناقابل قبول" ہے۔ نیتن یاہو کے مطابق، اتحادی معاہدے ایل جی بی ٹی لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی اجازت نہیں دیتے یا اسرائیل میں کسی دوسرے شہری کی طرح خدمات حاصل کرنے کے ان کے حقوق کو نقصان نہیں پہنچاتے ہیں۔" نیتن یاہو کی نئی مخلوط حکومت کی جمعرات تک حلف برداری متوقع ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined