
نیپال میں سیلاب کی تباہی کے بعد ریسکیو مہم کا منظر، تصویر ’ایکس‘ @airnewsalerts
نیپال میں 26 اگست کو آنے والے شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ اس حادثہ کے آٹھویں دن بھی راحت اور بچاؤ کا کام زور و شور سے چل رہا ہے اور ملبہ سے اب بھی لاشوں کے نکلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ نیپال پولیس کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کی شب 8 بجے تک اس آفت میں 1093 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 4 ہزار سے زیادہ لوگ اب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں بدھ کی صبح تک ہلاکتوں کی تعداد 1100 کو پار کر چکی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 26 اگست کو شمالی نیپال میں شدید بارش کے بعد کئی علاقوں میں اچانک سیلاب آ گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے پانی اور ملبے نے گاؤں اور قصبوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ کئی مقامات پر گھر، سڑکیں اور دوسری عمارتیں ملبے میں دب گئیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔