دیگر ممالک

ایرانی صدر پیزشکیان نے ملک کی 80 ہزار مساجد پر عوام کے لیے کام نہ کرنے کا الزام کیا عائد

مسعود پیزشکیان نے کہا کہ ’’مان لیجیے حکومت سو گئی ہے، کچھ نہیں کر رہی ہے تو یہاں کی مساجد میں بیٹھے مولوی کیا کر رہے ہیں؟ مساجد میں بیٹھے مولوی بھی تو اپنا کام ٹھیک سے نہیں کر پا رہے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ایرانی صدر مسعود پیزشکیان۔ تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div>

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان۔ تصویر ’انسٹاگرام‘

 

ایران کی 80 ہزار مساجد صدر مسعود پیزشکیان کے نشانے پر آ گئی ہیں۔ پیزشکیان نے ان مساجد پر عوام کے لیے کام نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مسجد کے مولوی صرف حکومت کے لیے فرمان جاری کرتے ہیں، خود کچھ نہیں کرتے ہیں۔ مسلم اکثریتی ملک ایران میں 80 ہزار مساجد ہیں۔ یہاں کے مولویوں سے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای بذات خود مشورہ کرتے ہیں۔

Published: undefined

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایرانی صدر پیزشکیان نے کہا کہ ’’مان لیجیے حکومت سو گئی ہے، کچھ نہیں کر رہی ہے تو آپ بتائیے کہ یہاں کی مساجد میں بیٹھے مولوی کیا کر رہے ہیں؟ مساجد میں بیٹھے مولوی بھی تو اپنا کام ٹھیک سے نہیں کر پا رہے ہیں۔ مساجد کی تعمیر لوگوں کی بھلائی کے لیے کی جاتی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہاں پر 80 ہزار مساجد ہیں۔ اگر تمام مساجد ایک خاندان کو گود لیتا ہے تو ایران کی حالت بدل جائے گی۔ آپ کو زمین پر ترقی دیکھنے کو ملے گی۔‘‘

Published: undefined

مسعود پیزشکیان کے مطابق جب سے ہماری حکومت بنی ہے تب سے حالات کافی پیچیدہ ہیں۔ میرے صدر بننے کے بعد ہی حماس کے کمانڈر یحییٰ شنوار مارے گئے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہو گئی۔ ہم پر طرح طرح کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ایسی صورتحال میں ہم زیادہ کچھ نہیں کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران میں 2 طرح کی سیاست ہوتی ہے، ایک بنیاد پرستی اور دوسری اصلاح پسندی کی۔ مسعود پیزیشکیان کو ایران کا اصلاح پسند لیڈر تصور کیا جاتا ہے۔ اسرائیل سے جنگ کے بعد ہی سے مسعود پیزشکیان بنیاد پرستوں کے نشانے پر ہیں۔ مسجد کے مولوی بھی بنیاد پرستی کے زمرے میں آتے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کئی مواقع پر بنیاد پرستوں نے ان سے صدارتی عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ایسے میں اب مسعود پیزشکیان نے بنیاد پرستوں کو ہدف تنقید بنانا شروع کر دیا ہے۔ اسی سلسلے میں 80 ہزار مساجد کو مسعود پیزشکیان نے نشانہ بنایا ہے۔ کیونکہ پیزشکیان بنیاد پرستوں کے دباؤ کو کم کرنا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined