دیگر ممالک

ٹرمپ کو جھٹکا، پینس نے صدارتی انتخابات کے نتائج پر نظر ثانی میں حصہ لینے سے کیا انکار

مائیک پینس نے صدارتی انتخاب میں جو بائیڈن کی جیت کے پارلیمنٹ کے سرٹیفکیٹ کو کالعدم قرار دینے کے لئے قانونی کارکن لوئس گوہارٹ کےزیر قیادت شروع کئے گئے اقدام کی حمایت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

سال 2020 کے امریکی انتخابات ہمیشہ یاد رہیں گےاور انہیں کسی اچھے کے لئے یاد نہیں رکھا جائے گا بلکہ ان کو صدر ٹرمپ کی شکست نہ قبول کرنےکے رویہ کے لئے زیادہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر ٹرمپ انتخابات سے قبل اور نتائج آنے کے بعد بھی اس بات کو ماننے کےلئےتیار نہیں ہیں کہ وہ ہار بھی سکتےہیں اور ابھی بھی ان کی ہر ممکن کوشش ہے کہ ان انتخابی نتائج کو کسی طرح غلط اور غیرقانونی قرار دلادیں۔

Published: 31 Dec 2020, 8:40 AM IST

دوسری جانب ان کوبڑا جھٹکا اس وقت لگا جب سبکدوش ہونے والے امریکی نائب صدر مائیک پینس نے صدارتی انتخاب میں جو بائیڈن کی جیت کے پارلیمنٹ کے سرٹیفکیٹ کو کالعدم قرار دینے کے لئے قانونی کارکن لوئس گوہارٹ کےزیر قیادت شروع کئے گئے قدام کی حمایت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ مسٹر گوہارٹ اور ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے 11 ووٹروں نے عدالت میں ایک مقدمہ دائر کیا جس میں یہ دعوی کیا گیا کہ صرف مسٹر پینس کو ان ووٹروں کا تعین کرنے کا حق ہونا چاہئے جن کے ووٹ کانگریس کو جائیں گے۔

Published: 31 Dec 2020, 8:40 AM IST

مسٹر پینس کے خلاف منگل کو دائر ایک نئے مقدمے میں استغاثہ نے کہا کہ انہوں نے قانونی چارہ جوئی کے بغیر اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی حمایت حاصل نہیں ہو سکی جس کے بعد عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا۔

Published: 31 Dec 2020, 8:40 AM IST

استغاثہ کے وکیل نے معاہدے کے ذریعہ قانونی مسائل کو حل کرنے کی ایک مثبت کوشش قرار دیا جس میں نائب صدر کے وکیل کو مشورہ دینا بھی شامل تھا۔ یہ کوشش حالانکہ ناکام رہی جس کے بعد مقدمہ دائر کیا گیا۔

Published: 31 Dec 2020, 8:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 31 Dec 2020, 8:40 AM IST