دیگر ممالک

میکسیکو میں خاتون میئر امیدوار پریڈ کے دوران گولیوں کا نشانہ، حملہ فیس بک لائیو پر نشر

میکسیکو کی ریاست ویراکروز میں میئر امیدوار یسونیا لارا کو پریڈ کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ واقعہ فیس بک لائیو پر براہِ راست نشر ہوا، دیگر 3 افراد بھی مارے گئے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

میکسیکو کی ریاست ویرا کروز میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں میئر کے عہدے کی امیدوار سمیت چار افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، یہ واردات اتوار کو اس وقت پیش آئی جب یسونیا لارا گوٹیریز نامی امیدوار ٹیکسسٹیپک میں ایک انتخابی پریڈ کی قیادت کر رہی تھیں۔ وہ بڑی تعداد میں موجود حامیوں کے درمیان موجود تھیں کہ اچانک حملہ آوروں نے گولیاں برسا دیں۔ رپورٹس کے مطابق، اس لرزہ خیز واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر براہِ راست نشر ہوئی، جس نے عوامی سطح پر شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔

Published: undefined

فیس بُک لائیو پر دستیاب ویڈیو میں مسلسل 20 منٹ تک گولیوں کی آواز سنی جا سکتی ہے۔ ٹیکسسٹیپک کی سڑکوں پر پریڈ کے دوران کئی لوگ نعرے بازی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔ تبھی اچانک گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے پورا علاقہ گونج اٹھا اور یہ سلسلہ 20 منٹ تک جاری رہا۔

Published: undefined

میکسیکو کے صدر کلاؤڈیا شنبام نے پیر کو پریس کانفرنس کے دوران اس قتل عام کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا ہے کہ حملے کے پیچھے کا مقصد ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔ ویرا کروز کے افسر اس کی جانچ کر رہے ہیں۔ اسٹیٹ اٹارنی جنرل کے آفس کے مطابق یسونیا لارا گوٹیریز برسراقتدار پارٹی کی رکن تھیں۔ گولی باری میں یسونیا کے علاوہ 3 دیگر لوگوں کی بھی گولی لگنے سے جان چلی گئی۔ وہیں 3 افراد شدید طور پر زخمی ہیں۔

Published: undefined

ویرا کروز  کے گورنر روسیو ناہلے نے ’ایکس‘ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا، ’’کوئی بھی عہدہ یا دفتر کسی بھی شخص کی زندگی سے بڑا نہیں ہوتا ہے۔ ہم اس واقعہ کے ملزم کی تلاش کر رہے ہیں۔ جس نے بھی یسونیا لارا گوٹیریز سمیت ان کے حامیوں کا قتل کیا ہے، اسے بخشا نہیں جائے گا۔ ہم نے پولیس کو جلد سے جلد قاتل کو ڈھونڈ نکالنے کا حکم دیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے جب میکسیکو میں کسی سیاسی امیدوار پر اس طرح کا حملہ کیا گیا ہے۔ 2024 میں میکسیکو میں 661 حملے دیکھنے کو ملے تھے۔ گزشتہ سال مئی میں بھی گویریرو میں میئر عہدہ کے امیدوار کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined