دیگر ممالک

کاش پٹیل کی گرل فرینڈ کو 'موساد کا جاسوس' کہے جانے پر گرل فرینڈ نے کیا مقدمہ

امریکی نژاد گلوکارہ نے الزام لگایا ہے کہ تین افراد نے انہیں اسرائیلی ایجنٹ کے طور پر پیش کیا اور یہ جھوٹ پھیلایا کہ انہیں کاش پٹیل کو پھنسانے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل کی گرل فرینڈ،الیکسس ولکنس نے تین ایسے انفلوئنسرکے خلاف پانچ ملین امریکی ڈالر (تقریبا 41.7کروڑ روپے) کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔انہوں  نے ان پر یہ جھوٹ پھیلانے کا الزام لگایا کہ وہ  کاش پٹیل کو پھنسانے کے لیے بھیجی گئیں موساد کی جاسوس ہیں۔ ولکنس نے اب تک تین افراد پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ ان میں سابق ایف بی آئی ایجنٹ کائل سیرافین، انفلوئنسرسام پارکر، اور حال ہی میں قدامت پسند تبصرہ نگار ایلیاہ شیفر شامل ہیں۔

Published: undefined

عدالتی دستاویزات کے مطابق امریکی نژاد گلوکارہ نے الزام لگایا ہے کہ تینوں افراد نے انہیں اسرائیلی ایجنٹ کے طور پر پیش کیا اور یہ جھوٹ پھیلایا کہ انہیں کاش پٹیل کو پھنسانے کے لیے بھیجا گیا تھا۔ یہ الزامات پوڈ کاسٹ ایپی سوڈ اور سوشل میڈیا پوسٹس سے پیدا ہوئے ہیں جن میں ولکنس کو موساد کا سابق ایجنٹ، ایک ہنی ٹریپر، اور جاسوسی میں ملوث شخص کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ولکنس کے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ وہ ایک امریکی شہری ہے، ایک عیسائی ہے، کبھی اسرائیل نہیں گئی اور نہ ہی ان کا کسی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی سے کوئی تعلق ہے۔ 27 سالہ ولکنس نے 28 اکتوبر 2025 کو فلوریڈا کی سدرن ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایلیا شیفر کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔ وہ 5 ملین ڈالر یا اس سے زیادہ رقم کے معاوضہ، خصوصی اور تعزیری ہرجانے کی درخواست کر رہی ہے جس کا تعین جیوری کے ذریعے کیا جانا ہے۔

Published: undefined

اس نے قبل ازیں اگست 2025 میں کائل سیرافین کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ نیوز ویک کی ایک رپورٹ کے مطابق، مقدمہ میں الزام لگایا گیا ہے کہ سیرافین نے ذاتی فائدے کے لیے جھوٹی کہانی گھڑ لی، اور ولکنس اپنے بدنیتی پر مبنی اور جھوٹے بیانات کا احتساب چاہتی ہیں۔

Published: undefined

ولکنس نے ان جھوٹے الزامات سے ان کے خاندان اور ان کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا، "ان پوسٹس کو لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔ لوگوں نے مجھے اور میرے خاندان کو ہراساں کرنا شروع کر دیا، ہماری معلومات کو لیک کرنا شروع کر دیا، اور ہر طرح کے الزامات لگانے لگے۔ میں نے ہمیشہ اچھی اقدار کے لیے کام کیا ہے۔"

Published: undefined

کاش پٹیل فروری 2025 میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر بنے۔ تب سے، ان کی ذاتی زندگی مسلسل جانچ کی زد میں ہے۔ کچھ قدامت پسند صارفین نے یہاں تک دعویٰ کیا کہ ولکنس اسرائیلی جاسوس تھیں۔ رپورٹس کے مطابق، پٹیل اور ولکنس کی ملاقات 2023 میں ایک قدامت پسند تقریب میں ہوئی تھی اور تب سے وہ رشتے میں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined