دیگر ممالک

ایران میں ایک شخص کے قتل کے جرم میں نابالغ کو پھانسی دے دی گئی

انسانی حقوق کے گروپوں نے کہا کہ پھانسی ایران کی طرف سے اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنونشن کی ایک اور خلاف ورزی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس 

 

ایران میں ایک 17 سالہ نابالغ مجرم کو تقریباً دو سال بعد پھانسی دے دی گئی ہے جس پر ایک شخص کو مبینہ طور پر قتل کرنے کا الزام تھا۔مقامی ٹی وی چینل نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

اس معاملے پر ناروے میں قائم ہانگاؤ اور ایران ہیومن رائٹس (آئی ایچ آر) گروپوں نے نابالغ کو پھانسی دینے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔انسانی حقوق گروپوں نے مختلف بیانات میں کہا کہ حامدرضا آذری کو جمعہ کو صوبہ رضوی خراسان کے مشرقی شہر سبزوار کی ایک جیل میں پھانسی دی گئی۔

Published: undefined

میڈیا کے مطابق آذری اپنے خاندان کا اکلوتا بچہ تھا اور اپنی کم عمری کے باوجود چند سال قبل اسکریپ ورکر کے طور پر کام شروع کیا تھا۔

Published: undefined

ہینگا اور آئی ایچ آر دونوں نے، دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جرم کے وقت اس کی عمر 16 اور پھانسی کے وقت 17 سال تھی۔ انسانی حقوق کے گروپوں نے کہا کہ پھانسی ایران کی طرف سے اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنونشن کی ایک اور خلاف ورزی ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined