دیگر ممالک

غزہ پر حملے کا اسرائیل کا نیا منصوبہ، فلسطینیوں کو گھنی آبادی والا علاقہ خالی کرنے کا دیا حکم

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کے باقی بچے جنگجو گھنی بستی والے علاقوں میں چھپے ہیں۔ ایسے میں حماس کو پوری طرح سے ختم کرنے کے لیے ان علاقوں میں آپریشن چلایا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>آئی ڈی ایف، فائل تصویر</p></div>

آئی ڈی ایف، فائل تصویر

 

سوشل میڈیا

گزشتہ 22 مہینوں سے غزہ میں چل رہی جنگ سے جہاں ایک طرف اسرائیلی عوام پریشان ہونے لگے ہیں اور اس کے خلاف سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کر رہے ہیں وہیں دوسری طرف اسرائیلی فوج ایک نیا منصوبہ تیار کر رہی ہے۔ وہ فلسطینیوں کو جنوبی غزہ میں منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس سے کہ گھنی بستی والے علاقوں میں حملے کیے جا سکیں۔

Published: undefined

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کے باقی بچے جنگجو گھنی بستی والے علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں۔ ایسے میں حماس کو پوری طرح سے ختم کرنے کے لیے ان علاقوں میں آپریشن چلایا جائے گا اور عام لوگوں کو جنوبی غزہ میں شفٹ کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

اسرائیل غزہ میں پہلے بھی کئی بار اس طرح کے اعلان کر چکا ہے۔ اسرائیلی فوج نے جب بھی کسی علاقے کو خالی کرنے کا حکم دیا تب غیر متوقع طور پر حملے بھی کیے گئے۔ کئی مرتبہ ایسا ہوا کہ لوگ جہاں منتقل ہو رہے تھے، وہیں بم گرا دیے گئے۔ ایسے میں فلسطینیوں کو اسرائیل پر بالکل بھی بھروسہ نہیں ہے۔ حالانکہ خطرے کے پیش نظر بہت سارے لوگ جنوبی غزہ میں جانے کو تیار بھی ہیں۔

Published: undefined

اسرائیل کی بات کی جائے تو جنگ سے پریشان ہو چکے لوگ اب سڑکوں پر اترنے لگے ہیں۔ یرغمالیوں کے کنبوں کو خوف ہے کہ اگر جنگ آگے بڑھتی ہے تو بچے ہوئے 20 یرغمالیوں کی زندگی کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔ حماس وقت وقت پر یرغمالیوں کے ویڈیو جاری کرتا ہے۔ اس سے ان کے رشتہ داروں میں بے چینی مزید بڑھ جاتی ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف غزہ میں انسانی امداد کے لیے ذمہ دار اسرائیلی فوج کے محکمہ سی او جی اے ٹی نے کہا کہ اتوار سے غزہ میں ٹینٹ اور راحتی اشیا کی سپلائی ہموار طریقے سے شروع ہو جائے گی۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اب غزہ میں حماس کو شکست دینے کی آخری جنگ چل رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined