دیگر ممالک

دمشق پر اسرائیلی حملہ پورے عالم اسلام کوغیر مستحکم کرنا ہے: ایران

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر غالب نے دعویٰ کیا ہے کہ دمشق پر اسرائیل کے حالیہ حملے نہ صرف شام بلکہ پورے عالم اسلام کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی گہری سازش ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر غالب نے کہا کہ شام کے دارالحکومت دمشق پر اسرائیل کے حالیہ حملے صرف حملہ نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے لیے ایک انتباہ ہے۔ انہوں نے اس حملے کواسرائیل کی گہری سازش قرار دیا ۔

Published: undefined

غالب نے واضح کیا کہ ایران نے ہمیشہ شامی عوام کی حمایت کی ہے اور شام کی  سالمیت اور اتحاد کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے دمشق پر حملے کو محض ایک واقعہ نہیں بلکہ پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایک منصوبہ بند حکمت عملی قرار دیا۔

Published: undefined

غالب نے خبردار کیا کہ اب اسلامی امت  سمجھ چکی ہے کہ دمشق آخری دارالحکومت نہیں ہے جسے یہ یہودی حکومت نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس آگ کو اب نہ روکا گیا تو یہ پورے علاقے میں پھیل جائے گی۔ اسلامی حکومتوں اور اقوام کو متحد ہو کر امریکہ کے اس اسرائیل  کو روکنا ہو گا  کہ اس سے پہلے یہ آگ ان تک بھی پھیل جائے۔ اس حکومت کا مقصد اسلامی ممالک کو غیر مستحکم کرنا، غیر مسلح کرنا اور ان کے ٹکڑے کرنا اور اپنے علاقائی کنٹرول کو بڑھانا ہے۔

Published: undefined

ایرانی صدر نے امریکہ اور اسرائیل کے اتحاد کو مسلم ممالک کے لیے مہلک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کا مقصد مسلم ممالک کو غیر مستحکم، کمزور اور منتشر کرنا ہے۔ اس لیے تمام اسلامی ممالک کو اس حملے کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔

Published: undefined

غالب نے کہا کہ جو حکومتیں اسرائیل کے ساتھ اپنی سلامتی دیکھ رہی ہیں وہ ابہام کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صیہونی حکومت صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے، یہ حکومت پورے خطے میں امن، استحکام، خودمختاری اور علاقائی اتحاد کی سب سے بڑی دشمن ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined