دیگر ممالک

’اسرائیل نے رچی تھی میرے قتل کی سازش‘، ایرانی صدر نے صہیونی حکومت پر لگائے کئی سنگین الزامات

ٹکر کارلسن کو دیئے انٹرویو میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکی فضائی حملوں میں تباہ ہوئے ان جوہری ٹھکانوں تک ابھی ہماری پہنچ نہیں ہے۔ ان تک پہنچ بنانے میں ابھی ہمیں انتظار کرنا ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>ایرانی صدر مسعود پزشکیان۔ تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div>

ایرانی صدر مسعود پزشکیان۔ تصویر ’انسٹاگرام‘

 

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل پر ان کے قتل کی سازش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر اسی جگہ بمباری کی تھی، جہاں میری میٹنگس ہو رہی تھیں، لیکن وہ اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوئے۔ ایرانی صدر نے یہ باتیں امریکی میڈیا ہستی ٹکر کارلسن کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہیں۔

Published: undefined

’دی گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق، پزشکیان نے ایک سوال کے جواب میں کہا، ’’انہوں نے کوشش کی، ہاں۔ انہوں نے اسی کے مطابق کام کیا، لیکن وہ ناکام رہے۔‘‘ اسرائیل کے ساتھ 12 دنوں کی جنگ کے بعد یہ پہلی بار ہے جب مسعود پزشکیان نے کسی کو اپنا انٹرویو دیا ہے۔ حالانکہ انہوں نے اس معاملے میں بہت زیادہ بات نہیں کی، لیکن اتنا ضرور کہا کہ وہ امریکہ نہیں تھا، جو ان کا قتل کرنا چاہتا تھا بلکہ اسرائیل نے خود سے ایسی کوشش کی تھی۔ حال ہی میں ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ اسرائیل کو انہوں نے خامنہ ای کا قتل کرنے سے روکا تھا۔

Published: undefined

انٹرویو کے دوران ایرانی صدر پزشکیان نے کہا کہ ہم نے اس جنگ کی شروعات نہیں کی تھی اور نہ ہی ہم کسی بھی اور شکل میں جنگ چاہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پزشکیان نے اسرائیل پر یہ بھی الزام لگایا کہ اس نے امریکہ کے ساتھ اس کے امن مذاکرات کو ناکام کرنے کی کوشش کی۔

Published: undefined

مسعود پزشکیان نے امریکہ کے ساتھ دوبارہ جوہری مذاکرات شروع کرنے کے معاملے پر کہا کہ ایران کو اس بات چیت سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، لیکن سب سے پہلے امریکہ کے ساتھ اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ اس دوران پزشکیان نے کہا کہ امریکی فضائی حملوں میں تباہ ہوئے ان جوہری ٹھکانوں تک ابھی ہماری پہنچ نہیں ہے۔ ان تک پہنچ بنانے میں ابھی ہمیں انتظار کرنا ہوگا۔

Published: undefined

وہیں دوسری طرف اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ چھیڑنے کا مطلب صرف اسے جوہری اسلحہ حاصل کرنے سے روکنا تھا۔ اسرائیل نے ایران پر پہلی بار فضائی حملہ 13 جون کو کیا تھا۔ 12 دنوں تک چلی اس جنگ میں اسرائیل نے ایران کے جوہری ٹھکانوں، جوہری سائنس دانوں پر شدید حملے کیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined