دیگر ممالک

ایران کے تیل ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے اسرائیل، تہران میں عمارت پر میزائل گرنے سے 29 بچوں سمیت 60 کی موت

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے ایران کے 150 سے زیادہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر شدید کارروائی کی وارننگ۔ حملوں کے بعد تیل-گیس کی عالمی سپلائی کو لے کر تشویش مزید گہرا گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div>

تصویر ’انسٹاگرام‘

 

اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری شدید لڑائی اس وقت مزید بھڑک گئی جب دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے خلاف رات بھر مسلسل حملے کیے۔ اسرائیل نے ایران کے جنوبی پارس گیس علاقے پر حملہ کر دیا جو کہ دنیا کا سب سے بڑا گیس علاقہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی تیل-گیس کی عالمی سپلائی کو لے کر تشویش مزید گہرا گئی ہے۔

Published: undefined

’آج تک‘ کی خبر کے مطابق اسرائیلی میزائلوں نے ہفتہ-اتوار کی رات تہران کے قریب شہران آئل ڈپو اور وزارت دفاع کی عمارت کو نشانہ بنایا۔ شہر کے پاس ایک تیل ریفائنری میں آگ لگ گئی اور 14 منزلہ رہائشی عمارت پر میزائل گرنے سے 60 لوگوں کی موت ہو گئی جس میں 29 بچے شامل تھے۔

Published: undefined

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے 150 سے زیادہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس میں بوشہر میں فجر گیس ریفائنری پر حملہ بھی شامل ہے۔ اس کا شمار دنیا کے سب سے بڑے قدرتی گیس ذخیرہ میں ہوتا ہے۔ اس ریفائنری میں روزانہ 125 ملین کیوبک میٹر گیس پروسیس ہوتی ہے۔

Published: undefined

ادھر ایران کے ریولیوشنری گارڈ نے کہا ہے کہ ان کے میزائلوں اور ڈرونز نے اسرائیل کی توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور فائٹر جیٹ ایندھن پلانٹ کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران کی طرف سے بھی شدید حملے کیے جائیں گے۔ ایرانی جنرل اسماعیل کوثاری نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو بند کرنے پر غور کر رہا ہے۔ یہ خلیج علاقے میں تیل ٹینکروں کو پہنچانے کا اہم راستہ ہے۔

Published: undefined

وہیں اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یہ صرف آغاز ہے۔ اگلے کچھ دنوں میں ایران کو اس سے کہیں زیادہ خوفناک حملے کو جھلینا پڑے گا۔ وہیں اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی شہر تمرہ میں ایک مکان پر میزائل گرنے سے 3 لوگوں کی موت اور 13 زخمی ہو گئے۔ مہلوکین میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں ایران پر اسرائیل کے حملوں میں 130 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ان میں 9 کے قریب جوہری سائنس داں اور کئی بڑے بڑے ایرانی کمانڈرس بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کی تعداد بھی 300 سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ ایران نے اسرائیل کے تابڑ تور حملوں کو دیکھتے ہوئے کئی ریاستوں میں اپنے ایئر ڈیفنس سسٹم کو فعال کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined