دیگر ممالک

اسرائیل-حماس جنگ: انسانیت شرمسار! غزہ کے اسپتالوں میں سڑی-گلی حالت میں ملی نوزائیدہ بچوں کی لاشیں

غزہ کے ایک رپورٹر نے ویڈیو بنائی ہے جس میں دکھائی دے رہا ہے کہ اسپتال میں نوزائیدہ بچوں کی لاشیں اب بھی آئی سی یو کے بیڈ پر لائف سیونگ ایکوئپمنٹس سے جڑی ہوئی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>غزہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

غزہ، تصویر آئی اے این ایس

 

غزہ میں جاری اسرائیل اور حماس کی جنگ کئی محاذ پر انسانیت کو شرمسار کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ یہ جنگ ناقابل یقین انسانی بحران کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ غزہ کے النصر اسپتال کے آئی سی یو میں نوزائیدہ بچوں کی لاشیں سڑی-گلی حالت میں پڑی ہوئی ہیں جس کی ویڈیو رونگٹے کھڑے کر دینے والی ہے۔ غزہ کے ایک رپورٹر نے اسپتال کی ویڈیو بنائی ہے جس میں دکھائی دے رہا ہے کہ اسپتال میں نوزائیدہ بچوں کی لاشیں اب بھی آئی سی یو بیڈ پر لائف سیونگ ایکوئپمنٹس سے جڑی ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے طمابق ویڈیو میں چار نوزائیدہ کی لاشیں دکھائی دے رہی ہیں اور کچھ کی تو صرف ہڈیا بچی ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ نومبر ماہ کے شروع میں اسرائیل اور حماس کی جنگ اسپتالوں میں شروع ہو گئی تھی۔ اسرائیل کا الزام تھا کہ ان اسپتالوں میں حماس کے دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے بنائے ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے حملے سے قبل اسپتال خالی کرنے کی ہدایت دی تھی جس کی وجہ سے اسپتال کا اسٹاف جلدبازی میں یہاں سے نکل گیا تھا۔ مانا جا رہا ہے کہ اسی دوران کئی نوزائیدہ بچوں کو اسپتال میں ہی چھوڑ دیا گیا، جن کی بعد میں موت ہو گئی۔ اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ اسپتال خالی کرنے سے پہلے ہی 2 نوزائیدہ بچوں کی موت ہو گئی تھی، جبکہ دیگر بچے زندہ تھے لیکن بعد میں دیکھ بھال نہیں ملنے سے ان کی بھی موت ہو گئی۔

Published: undefined

اسپتال کے پیڈیاٹرک محکمہ کے چیف ڈاکٹر مصطفیٰ الکہلوت کا کہنا ہے کہ 9 نومبر کو اسپتال کے آئی سی یو کی آکسیجن سپلائی کاٹ دی گئی تھی۔ اس دوران بین الاقوامی تنظیموں، ریڈ کراس وغیرہ سے سپلائی دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی گئی تھی، لیکن اس کے باوجود سپلائی بند رہی۔ ساتھ ہی جنگ کے سبب اسپتال میں ایمبولنس بھی نہیں پہنچ پائی۔ اسپتال کے اسٹاف کو بھی جلدبازی میں اسپتال احاطہ خالی کرنے کا حکم دیا گیا۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے نوزائیدہ بچوں کی موت سے متعلق ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ان پر لگے الزامات بے بنیاد اور فرضی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined