دیگر ممالک

نیوز اینکر ایران کے سرکاری چینل پر خبریں پڑھ رہی تھی تبھی اسرائیل نے میزائل داغے، دیکھیں ویڈیو

اسرائیل نے ایک بار پھر ایران پر میزائل حملہ کیا ہے۔ اس بار اسرائیل نے ایران کے سرکاری نیوز چینل کے اسٹوڈیو کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویربشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب</p></div>

تصویربشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب

 

اسرائیل نے ایک بار پھر ایران کے دارالحکومت تہران پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔ اس بار اسرائیلی فوج نے ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔ جب آئی ڈی ایف کا میزائل عمارت پر گرا تو نیوز اینکر نیوز بلیٹن پڑھ رہی تھی جس کے بعد اسٹوڈیو میں افراتفری مچ گئی اورنیوز  اینکر بھی  اپنی سیٹ چھوڑ کر جاتی ہوئی دکھائی دی ۔ اس حملے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔

Published: undefined

اسرائیل کا یہ میزائل حملہ ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کے احاطے میں اس وقت ہوا جب اینکر سحر امامی اسٹوڈیو میں نیوز بلیٹن پڑھ رہی تھیں۔ جیسے ہی میزائل حملہ ہوا، اسٹوڈیو مکمل طور پر لرزنے لگا۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ میزائل حملے کے فوراً بعدنیوز اینکر سحر امامی فوراً اپنی جگہ سے اٹھیں اور بحفاظت باہر نکلیں۔ اس کے علاوہ ویڈیو کے پس منظر میں اللہ اکبر کے نعرے بھی سنائی دئےجا سکتے ہیں۔

Published: undefined

اسرائیل نے ایران کے حملوں کے بارے میں کہا کہ وہ اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، کیونکہ یہ تنازع تیزی سے شدید ہوتا جا رہا ہے۔ اس دوران دونوں ممالک کے شہری میزائل اور ڈرون حملوں سے جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی طرف بھاگ رہے ہیں۔

Published: undefined

ایرانی شہری اسرائیلی حملوں سے بچنے کے لیے دارالحکومت تہران سے نکل رہے ہیں۔ ایسے میں تہران سے باہر جانے والی کئی شاہراہوں پر شدید جام ہے۔ کئی میل تک گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔ لوگ تہران میں اپنے گھر بار چھوڑ کر کچھ چھوٹے شہروں اور دیہاتوں کی طرف جا رہے ہیں، تاکہ وہ اس جگہ پر اسرائیلی حملوں سے خود کو اور اپنے خاندان کو بچا سکیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی وزارت دفاع نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کے تل ابیب اور یروشلم پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اس کا ردعمل تیز اور مہلک ہو سکتا ہے۔ ایسے میں لوگ اپنی جان بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined