دیگر ممالک

کیا آذربائیجان طیارہ حادثہ روس کی وجہ سے ہوا؟

کرسمس کے دن آذربائیجان سے روس جانے والے طیارے کے حادثے میں 38 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس حادثہ کے بارے میں کہا جا رہا ہےکہ اس میں کوئی بیرونی مداخلت ہوئی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

آذربائیجان ایئرلائن نے قازقستان میں طیارے کے حادثے کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ حادثہ طیارے میں کسی بیرونی چھیڑ چھاڑ یا مداخلت کی وجہ سے پیش آیا۔ ایئر لائن کمپنی نے کہا کہ یہ چھیڑ چھاڑ فزیکل  یا تکنیکی طریقوں سے کی گئی ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب طیارہ حادثے کے بعد کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا تھا کہ طیارہ حادثہ روسی میزائل حملے کی وجہ سے ہوا ہے۔ تاہم روس نے ایسی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے وارننگ بھی جاری کی تھی۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق، برطانیہ میں قائم ایک آزاد ہوا بازی سیکورٹی فرم ’آسپرے فلائٹ سولیوشنز‘کی طرف سے ایئر لائنز کو ایک ایلرٹ میں کہا گیا ہے کہ طیارے کو "روسی فوجی فضائی دفاعی نظام سے" میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

Published: undefined

کمپنی کے چیف انٹیلی جنس افسر میٹ بوری نے کہا"ملبے کی ویڈیو اور جنوب مغربی روس میں فضائی حدود کے حفاظتی ماحول کے ارد گرد کے حالات سے پتہ چلتا ہے کہ طیارہ کسی قسم کے طیارہ شکن حملے کی زد میں آیا تھا۔"

Published: undefined

آذربائیجان ایئر لائن نے کہا ہے کہ طیارے کے حادثے کی تحقیقات مکمل ہونے تک روس جانے والی تمام پروازیں منسوخ رہیں گی۔ آذربائیجان اسٹیٹ سیول ایوی ایشن ایجنسی کے مطابق، "آذربائیجان ایئر لائنز کے باکو-گروزنی فلائٹ J190-2 کو چلانے والے ایمبریئر 8243 طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے، باکو سے روس کے متعدد ہوائی اڈوں پر پروازیں بند ہو جائیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined