دیگر ممالک

’ہم کرائے کے قاتلوں کے سامنے نہیں جھکیں گے‘:آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکہ کو خبردار کیا

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قوم سے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ ٹرمپ  حکومت کا کسی بھی وقت خاتمہ ہو جائے گا۔ مظاہروں کے درمیان رضاپہلوی نے ٹرمپ سے مدد کی اپیل کی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ایران میں مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والے مظاہرے اب سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی اتھارٹی کو چیلنج کر تی نظر آ رہی ہے۔ یہ مظاہرے تیزی سے پرتشدد ہوتے جا رہے ہیں، جوکئی شہروں اور قصبوں تک پھیل چکے ہیں۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق ان مظاہروں میں مرنے والوں کی تعداد کم از کم 62 ہو گئی ہے اور تقریباً 2300 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Published: undefined

خامنہ ای نے مظاہرین پر الزام لگایا کہ وہ دوسرے ملک کے صدر کو خوش کرنے کے لیے اپنی ہی سڑکوں کو برباد  کر رہے ہیں۔ خبر وں کے مطابق  جمعہ کو انٹرنیٹ سروس بند کر دی تھیں، جب کہ ویڈیوز میں کئی شہروں کی سڑکوں پر حکومت مخالف مظاہروں میں عمارتوں اور گاڑیوں کو نذر آتش کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ ایک ٹیلیویژن خطاب میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پیچھے نہ ہٹنے کا عزم کیا اور مظاہرین پر الزام لگایا کہ وہ غیر ملکی اپوزیشن گروپوں اور امریکہ کی جانب سے کام کر رہے ہیں۔

Published: undefined

تہران میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے خامنہ ای نے واشنگٹن پر صریح منافقت کا الزام لگایا۔ انہوں نے امریکی خارجہ پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "آپ دیکھ سکتے ہیں کہ انہوں نے لاطینی امریکی ملک کو کس طرح گھیر لیا ہے اور وہ وہاں کیا کر رہے ہیں۔ انہیں کوئی شرم نہیں ہے اور کھلے عام کہتے ہیں کہ یہ سب تیل کے لیے ہے "۔

Published: undefined

ایران کے سپریم لیڈر نے تہران اور دیگر شہروں میں راتوں رات ہونے والی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کی اور اس کا ذمہ دار مظاہرین کو ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ امریکی صدر کو خوش کرنے اور ان کی تعریف حاصل کرنے کے لیے اپنے ہی ملک کی املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ تباہی پر تلے ہوئے کچھ لوگ امریکی صدر کو خوش کرنے کے لیے آئے اور اپنے ہی ملک کی عمارتوں کو تباہ کر دیا۔ اگر وہ اتنے ہی اہل ہیں تو پہلے اپنے ملک کا خیال رکھیں۔

Published: undefined

انہوں نے ایران کی فوجی طاقت کے حوالے سے بھی چیلنجنگ لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ آج ایرانی قوم انقلاب سے پہلے کے مقابلے کہیں زیادہ مسلح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری روحانی طاقت اور روایتی ہتھیاروں کا ماضی سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے بارے میں امریکی اندازے آج بھی اتنے ہی غلط ہیں جتنے پہلے تھے۔

Published: undefined

ایران کے جلاوطن ولی عہد شہزادہ رضا پہلوی نے جمعرات اور جمعہ کو رات آٹھ بجے مظاہروں کی کال دی۔ مقامی وقت 8 جنوری کی رات کو مظاہروں نے زور پکڑا، جس سے صدر مسعود پیزشکیان کی قیادت میں ایرانی حکومت نے ملک کی انٹرنیٹ اور بین الاقوامی ٹیلی فون سروس بند کر دی۔ ملک کی عدلیہ اور سیکورٹی فورسز کے سربراہان نے "آزادی" کے عوامی نعروں کے درمیان سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔

Published: undefined

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قوم سے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ ٹرمپ حکومت کا بھی خاتمہ ہا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ’’ٹرمپ کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ فرعون، نمرود، رضا شاہ جیسے آمروں کو ان کے غرور کی چوٹی پر گرا دیا گیا، وہ (ٹرمپ) بھی گریں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ "سب کو سمجھنا چاہیے کہ ہم لاکھوں قربانیوں کے بعد اقتدار میں آئے ہیں، ہم کرائے کے قاتلوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔"

Published: undefined

رضا پہلوی نے ایران میں مظاہروں کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مدد کی اپیل کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پوسٹ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "میں نے لاکھوں بہادر ایرانیوں کو سڑکوں پر گولیوں کا سامنا کرتے دیکھا۔ آج وہ گولیوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔مواصلاتی نظام بالکل درم برہم ہے، نہ انٹرنیٹ، نہ لینڈ لائن۔ جناب صدر(ٹرمپ)، براہ کرم ایران کے لوگوں کی مدد کے لیے مداخلت کے لیے تیار رہیں۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined