
فائل تصویر آئی اے این ایس
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے اسرائیل کے حملے کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ایران چاہتا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالیں۔
پیزشکیان نے کہا کہ ایران نے نہ تو کوئی جنگ شروع کی ہے اور نہ ہی اس نے آمنے سامنے لڑائی شروع کی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے الزام لگایا کہ امریکہ بین الاقوامی قوانین کے تمام اصولوں کو نظر انداز کر کے اسرائیل کو ہم پر حملہ کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔
پیزشکیان نے خبردار کیا، "ہم نے ایران کو غیر مستحکم کرنے کی اسرائیل کی کوششوں کا سخت جواب دیا ہے۔ انہیں کافی نقصان پہنچا ہے۔ اگر ہم پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو ہم اس سے بھی زیادہ طاقت سے جواب دیں گے۔"
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر یعنی 16 جون کو کہا کہ ایران بڑھتے ہوئے تنازعے کے خاتمے کے لیے اسرائیل کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا، "وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، حالانکہ انہیں پہلے ہی کرنا چاہیے تھا۔ " ٹرمپ نے کہا کہ ایران یہ جنگ نہیں جیت سکتا لہٰذا وہ فوری مذاکرات کرے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔