دیگر ممالک

ایرانی اخبار نے آئی اے ای اے سربراہ گروسی کو ’موساد کا جاسوس‘ قرار دیا، تہران آنے پر انجام بھگتنے کی وارننگ

حالانکہ ایران کے سفیر عامر سعید ایراوانی نے کہا ہے کہ تہران میں آئی اے ای اے کے سربراہ کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ دراصل گروسی نے حال ہی میں ایران سے جوہری ٹھکانوں کے جائزہ کی اجازت مانگی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>آیت اللہ خامنہ ای/رافیل گروسی، تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

آیت اللہ خامنہ ای/رافیل گروسی، تصویر: آئی اے این ایس

 

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے باوجود فی الحال کشیدگی کم ہوتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ہے۔ ایران کے روزنامہ اخبار ’کیہان‘ نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائرکٹر جنرل رافیل گروسی کو ’موساد کا جاسوس‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اگر ایران کی سرزمین پر قدم رکھا تو انہیں سولی پر لٹکا دیا جانا چاہیے۔ غور طلب ہے کہ’کیہان‘ کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا خاص اخبار مانا جاتا ہے۔

Published: undefined

’لائیو ہندوستان ڈاٹ کام‘ کی خبر کے مطابق اخبار نے اپنے اداریہ میں لکھا ہے، ’’یہ سرکاری طور پر اعلان کر دیا جانا چاہیے کہ اگر گروسی ایران آتے ہیں تو انہیں ہمارے عوام قتل میں شامل ہونے اور موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں مقدمہ چلا کر پھانسی دی جائے‘‘۔

Published: undefined

حالانکہ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر عامر سعید ایراوانی نے کہا ہے کہ تہران میں آئی اے ای اے کے سربراہ یا اس کے انسپکٹرز کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے سی بی ایس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا، ’’نہیں انسپکٹرز یا ڈائرکٹر جنرل کوئی خطرہ نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

دراصل رافیل گروسی نے حال ہی میں ایران سے جوہری ٹھکانوں کے جائزہ کی اجازت مانگی تھی، جسے تہران نے خارج کرتے ہوئے کہا کہ وہ نفرت انگیز ارادہ رکھتے ہیں۔ ایرانی ایم پی نے بھی آئی اے ای اے سے تعاون کو معطل کرنے کے حق میں ووٹنگ کی ہے۔ تہران کا الزام ہے کہ 12 جون کو آئی اے ای اے کی تنقیدی رپورٹ ہی اسرائیل کے ذریعہ 13 جون کو شروع کیے گئے حملوں کا بہانہ بنی۔

Published: undefined

آئی اے ای اے سربراہ گروسی نے بھی بیان دیا ہے کہ ایران جلد ہی یورینیم افزودگی شروع کرنے والا ہے، اگر ایسا ہو جاتا ہے تو وہ آسانی سے کبھی بھی جوہری بم بنا لے گا۔ گروسی نے امریکی حملوں سے پہلے ایران کے ذریعہ اپنے جوہری ٹھکانوں سے 400 کلو یورینیم چھپانے کے امکانات سے بھی انکار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن ہے۔ گروسی کے ایران کو لے کر مسلسل بیانات سے ان کے خلاف ایران میں کافی غصہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined