دیگر ممالک

اسرائیل پر ایران کا 70 میزائلوں سے سہ طرفہ جوابی حملہ شروع، تل ابیب میں سائرن کی گونج، حوثی-حزب اللہ نے بھی کھولا محاذ

اسرائیل اور امریکی حملوں کے بعد اب ایران نے بھی جوابی حملہ شروع کر دیا ہے۔ ایران کی طرف سے اسرائیل پر درجنوں میزائلیں داغی گئی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>بیلسٹک میزائل کی علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

بیلسٹک میزائل کی علامتی تصویر، آئی اے این ایس

 

اسرائیل اور امریکہ کے ذریعہ ایران پر کیے گئے زور دار حملوں کے بعد اب ایران نے بھی جوابی کارروائی کے تحت درجنوں میزائلیں داغ دی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ایران نے اسرائیل کی طرف تقریباً 70 بیلسٹک میزائلیں داغی ہیں، جس کے بعد تل ابیب میں سائرن کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ اسرائیل کی فوج ’آئی ڈی ایف‘ نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی طرف بیلسٹک میزائلیں لانچ کیے جانے کی شناخت ہوئی ہے، پورے ملک میں الرٹ ایکٹیویٹ کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

اسرائیل کے جو شہر ایرانی میزائلوں کی زد میں آئے ہیں، ان میں یروشلم، حائفہ اور سیف اللہ شامل بتائے جا رہے ہیں۔ یروشلم میں اس وقت سائرن کی آواز تیزی کے ساتھ سنی جا رہی ہے۔ ایرانی حملہ کے بعد لوگوں کو بم شیلٹر میں جانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ایران نے دوسری بار اسرائیل کی طرف میزائلوں کا ایک ذخیرہ بھیجا ہے اور اسرائیل اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ ان ایرانی میزائلوں کو تباہ کرنے میں مصروف ہے۔

Published: undefined

ایران کی آرمی آئی آر جی سی نے حملہ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیل پر ڈرون-میزائل حملوں کی پہلی لہر ابھی ابھی مکمل ہوئی ہے۔ حالانکہ آئی آر جی سی نے ابھی پہنچائے گئے نقصان کے بارے میں کوئی دعویٰ نہیں کیا ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شمالی اسرائیل میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ اسرائیل نے اپنے اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم کو پوری طرح فعال کر دیا ہے۔ اسرائیل نے پورے ملک میں ’نیشن وائیڈ ایمرجنسی‘ اور ’اسپیشل اسٹیٹ آف ایمرجنسی‘ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں پورے اسرائیل میں سائرن بجنے کی اطلاع دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined