
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
ایک امریکی عہدے دار کے مطابق ایران نے جمعہ کے روز آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک سمندری آئل ٹینکر کو روک کر اس کا رخ ایرانی پانیوں کی طرف موڑ دیا۔ ٹینکر پر "جزائرِ مارشل" کا پرچم لہرا رہا تھا۔ یہ کئی ماہ بعد اس اہم آبی گزر گاہ میں ہونے والی پہلی ایسی کارروائی ہے۔
Published: undefined
ایران نے اس ٹینکر "تالارا" کی ضبطی کی تصدیق نہیں کی۔ ٹینکر عجمان (متحدہ عرب امارات) سے روانہ ہوا تھا اور سنگاپور جا رہا تھا جب اسے ایرانی فورسز نے روک لیا۔ یہ بات ایک امریکی دفاعی عہدے دار نے انٹیلی جنس معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔
Published: undefined
دوسری جانب امریکی بحریہ کے ڈرون MQ-4C Triton نے کئی گھنٹوں تک اس علاقے کے اوپر پرواز کی جہاں "تالارا" موجود تھا اور اس نے ٹینکر کی ضبطی کے مناظر ریکارڈ کیے۔ یہ معلومات جہاز رانی کے ٹریکنگ ڈیٹا سے ظاہر ہوئیں جو ایسوسی ایٹڈ پریس نے حاصل کیں۔
Published: undefined
بحری نگرانی کے برطانوی ادارے نے بھی اس واقعے کے بارے میں نئی تفصیلات جاری کیں جو خورفکان (امارات) کے ساحل کے قریب پیش آیا۔ ایک آئل ٹینکر خلیجِ عمان سے گزرتے ہوئے اچانک اپنے راستے سے ہٹ گیا جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا گیا کہ یہ کسی ریاستی کارروائی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
برطانوی فوج نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والا ایک جہاز کا اچانک ایرانی علاقائی پانیوں کی طرف مڑ جانا "ریاستی سرگرمی" کا اشارہ ہو سکتا ہے۔ ایک نجی سکیورٹی کمپنی نے بھی کہا کہ چھوٹی کشتیاں پہلے اس جہاز کے قریب آتی دیکھی گئی تھیں۔
Published: undefined
کولومبیا شپ مینجمنٹ کمپنی کے مطابق یہ جہاز ہائی سلفر ڈیزل سے بھرا ہوا تھا اور شارجہ سے سنگاپور کی طرف جا رہا تھا جب کمپنی کا اس سے رابطہ منقطع ہو گیا۔دو سمندری ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ ابتدائی جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے ٹینکر "تالارا" کو ایرانی ساحل کی طرف موڑ دیا ہے۔
Published: undefined
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی نے جمعہ کو بتایا تھا کہ اسے بحیرہ عرب میں خورفکان سے 20 بحری میل مشرق میں ایک واقعے کی اطلاع ملی۔ ادارے نے اس واقعے سے جڑی "مشکوک سرگرمی" دیکھنے کی بھی تصدیق کی، لیکن تفصیلات نہیں بتائیں۔
Published: undefined
بعد ازاں برطانوی سکیورٹی کمپنی ایمبرے نے اعلان کیا کہ جزائرِ مارشل کا پرچم لیے ہوئے ایک خام تیل بردار جہاز جو امارات سے سنگاپور جا رہا تھا، خلیجِ عمان سے گزرتے وقت اچانک اپنے راستے سے ہٹ کر ایرانی پانیوں کی طرف مڑ گیا۔ کمپنی کے مطابق کچھ دیر قبل تین چھوٹی کشتیوں نے اس جہاز کے قریب آ کر اسے روکا تھا۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو‘)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined