
ایرانی پولیس نے شمالی صوبہ قزوین میں 4 افراد کو مبینہ طور پر سرکاری اور فوجی تنصیبات پر حملوں کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ یہ اطلاع نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے اتوار کو دی۔ فارس نے صوبہ کے پولیس کمانڈر محمد قاسم ترحانی کے حوالے سے بتایا کہ مشتبہ افراد پر الزام ہے کہ وہ قزوین کے ایک شہر میں سیکورٹی کو کمزور کرنے کے لیے حالیہ مظاہروں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاریاں صوبائی پولیس کے انٹیلی جنس یونٹس نے اسلامک ریوولوشن گارڈز کور کے تعاون سے کی ہیں، بغیر یہ بتائے کہ یہ گرفتاریاں کب ہوئیں۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ تمام زیر حراست افراد کو اس سے قبل ایران میں 2022 کے ’فسادات‘ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، اور کہا کہ انہوں نے عوامی سلامتی کو کمزور کرنے کے لیے سرکاری اور فوجی تنصیبات پر حملوں کی سازش کا اعتراف کیا۔
Published: undefined
ایرانی ریال کی قدر میں تیزی سے گراوٹ اور خراب معاشی حالات پر دسمبر کے اواخر سے کئی ایرانی شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ وہ تشدد، توڑ پھوڑ اور بدامنی کے خلاف انتباہ دیتے ہوئے معاشی شکایات کو دور کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined