دیگر ممالک

ایران کے شمالی عراق پر توپ اور ڈرون سے حملے

ایران کے مغربی سرحد میں کئی برسوں سے مسلح گروپ اور ایرانی سکیورٹی فورسز کے درمیان جنگ جاری ہے۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس  

ایران کی اسلامک ریوولیوشنری گارڈس کارپس (آئی آر جی سی) نے شمالی عراق کے اربِل شہر میں دہشت گردانہ مقامات پر توپ اور ڈرون طیاروں کی مدد سے حملے کیے ہیں۔ نیم سرکاری ایجنسی ہم شہری نے یہ اطلاع دی ہے۔

Published: undefined

ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آئی آر جی سی نے فضائیہ کے میزائل اور ڈرون آلات سے حملہ کیا اور اس دوران10 دہشت گرد مارے گئے یا زخمی ہو گئے۔

Published: undefined

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے حملوں کے جواب میں یہ کاروائی کی گئی ۔ آئی آر جی سی کے گراؤنڈ فورس کمانڈر محمد پاکپور نے پیر کے روز کہاتھا کہ دہشت گرد گروہ عراق کا استعمال ایران پر حملے کے لیے ایک محاذکے طور پر کر رہے ہیں اور اس طرح کے حملوں سے ایران ’سخت کاروائی‘ کے ذریعے نمٹے گا۔

Published: undefined

ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل (ایس این ایس سی) کے سکریٹری علی شامخانی نے 10 اگست کو ایران کے دورے پر آئے عراقی وزیرخارجہ فواد حسین سے شمالی عراق میں نیم خودمختار کردستان علاقے میں ’ایران مخالف مسلح دہشت گرد گروپ‘ کو نکالنے کی درخواست کی تھی۔ ایران کے مغربی سرحد میں کئی برسوں سے مسلح گروپ اور ایرانی سکیورٹی فورسز کے درمیان جنگ جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • گزشتہ 10 سالوں میں بنے کئی قوانین یا قوانین میں کی گئیں ترامیم امتیازی سلوک کی واضح مثال، آئیے کچھ قوانین پر ڈالیں نظر

  • ,
  • ’کانگریس نے سخت قانون بنا کر نوجوانوں کو پیپر لیک سے آزادی دلانے کا عزم کیا ہے‘، نیٹ پیپر لیک معاملہ پر راہل گاندھی کا رد عمل