
فائل تصویر آئی اے این ایس
ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف)نے عوامی مقامات، اسکولوں اور دفاتر سے ہر قسم کی پابندیاں ہٹا دی ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے بعد ایران اور عراق نے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہیں۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ Flightradar 24 کے مطابق، اب اجازت کے ساتھ تہران آنے اور جانے کی اجازت ہے۔
Published: undefined
ایران نے قطر میں امریکی ایئربیس العدید پر میزائل داغے جس کے بعد خلیجی ممالک نے ایران کے اس حملے کی مذمت کی۔ اب اس حوالے سے خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے وزیر خارجہ قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے ہیں۔
Published: undefined
ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی (اے ای او آئی) نے ڈونالڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں بنا سکے گا۔ ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام بغیر کسی رکاوٹ کے دوبارہ شروع ہو جائے گا اور وہ یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Published: undefined
اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے درمیان ایران کے صدر پیزشکیان نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کرے گا لیکن اگر اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined