فائل تصویر آئی اے این ایس
ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا فنڈ دیا ہے۔ چاہنے کے باوجود ہندوستان پاکستان کو دیے گئے اس بیل آؤٹ پیکج کے خلاف ووٹ نہیں دے سکا۔ تاہم، ہندوستان نے پاکستان کے خراب ٹریک ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے فنڈنگ کی مخالفت کی اور کہا کہ پاکستان نے ماضی میں ملنے والی مالی امداد کا صحیح استعمال نہیں کیا۔
Published: undefined
درحقیقت، نو مئی کو واشنگٹن میں ہونے والی آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ میں، ہندوستان نے پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کی امداد کی شرائط کو پورا کرنے میں بار بار ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا۔ ہندوستان نے آئی ایم ایف کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے قرضے میں سیاسی تحفظات نے اہم کردار ادا کیا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بار بار بیل آؤٹ کی وجہ سے پاکستان کا قرض اتنا بڑھ گیا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کے لیے 'بڑا دیوالیہ' بن جاتا ہے۔
Published: undefined
ہندوستان نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو دی جانے والی مالی امداد کا صحیح استعمال نہیں کیا جا رہا ہے اور یہ امداد بالواسطہ طور پر پاکستانی فوج اور دہشت گرد گروپوں کی مدد کر رہی ہے۔ ہندوستان نے الزام لگایا کہ پاکستان کو مالی امداد لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرتی ہے، جو ہندوستانی سرزمین پر حملے کرتی ہیں۔
Published: undefined
آئی ایم ایف میں فیصلے عام طور پر اتفاق رائے سے کیے جاتے ہیں، لیکن جب ووٹنگ ہوتی ہے تو "نہیں" یعنی احتجاج میں ووٹ دینے کا کوئی آپشن نہیں ہوتا۔ رکن ممالک صرف حمایت میں ووٹ دے سکتے ہیں یا ووٹنگ سے باز یعنی ابسٹین رہ سکتے ہیں۔ ہندوستان نے بیل آؤٹ پیکج کی کھل کر مخالفت کی لیکن قواعد کے تحت وہ صرف ووٹنگ سے باز رہ سکتا ہے۔ واضح رہے ہندوستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اپنے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرشنامورتی سبرامنیم کو مقررہ مدت سے چھ ماہ قبل واپس بلا لیا تھا۔ جس کی وجہ سے ہندوستان فی الحال آئی ایم ایف میں ووٹ ڈالنے کی پوزیشن میں نہیں تھا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ غربت سے نبرد آزما پاکستان کی معیشت کا بہت زیادہ انحصار آئی ایم ایف کی امداد پر ہے۔ اس ووٹ سے ہندوستان کی دوری کو آئی ایم ایف اور دیگر کثیر الجہتی مالیاتی اداروں کے لیے ایک پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ ٹھوس اقدامات کیے بغیر پاکستان کو مالی امداد فراہم کرنا علاقائی سلامتی کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined