دیگر ممالک

ای میل کے ذریعہ ووٹنگ ہوئی تو میں ہار سکتا ہوں : ٹرمپ

انتخابات تک ہمارے پاس چار ماہ ہیں .. ہم ہر آنے والے ماہ اوپر جائیں گے .. تیسری سہ ماہی کا نتیجہ انسانی تاریخ میں بلند ترین مجموعی مقامی پیداوار کی صورت میں سامنے آئے گا

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

جیسے جیسے صدارتی انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں ویسےویسے امریکہ کا سایسی ماحول گرم ہو رہا ہے ۔ اس موقع پر واشنگٹن پوسٹ کو دئے ایک انٹر ویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ جو بائیڈن ، ہیلری کلنٹن سے زیادہ کمزور امیدوار ہیں تاہم ڈیموکریٹس انہیں (ٹرمپ کو) شکست دینے کے حوالے سے زیادہ ہی پُر جوش ہیں۔

Published: undefined

ٹرمپ کے مطابق وہ معیشت کی ایک بھرپور بحالی پر یقین رکھتے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ صرف اُس صورت میں شکست سے دوچار ہوں گے اگر انتخابات میں ووٹنگ ای میل کے ذریعے ہوئی۔ اس لیے کہ ایسی صورت میں ڈیموکریٹس کی جانب سے ہیرا پھیری کی توقع ہے۔ واضح رہے گزشتہ صدارتی انتخا بات میں ڈونالڈ ٹرمپ کے اوپر دھاندلی کے الزامات لگے تھے۔

Published: undefined

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ "انتخابات تک ہمارے پاس چار ماہ ہیں .. ہم ہر آنے والے ماہ اوپر جائیں گے .. تیسری سہ ماہی کا نتیجہ انسانی تاریخ میں بلند ترین مجموعی مقامی پیداوار کی صورت میں سامنے آئے گا"۔

Published: undefined

امریکی صدر نے کہا کہ "یقینا ڈیموکریٹس معیشت کو کھولنا نہیں چاہتے ،،، وہ جہنم کی طرح لڑنے میں مصروف ہیں ،،، وہ نہیں چاہتے کہ میں ہفتے کے روز اجتماع کروں کیوں کہ یہ ایک بہت بڑا اجتماع ہو گا"۔

Published: undefined

انتخابات کے حوالے سے ٹرمپ نے اپنے ایک بڑے اندیشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ای میل کے ذریعے ووٹنگ وہ واحد طریقہ ہے جس میں مجھے شکست ہو جائے گی اس لیے کہ ڈیموکریٹس دھوکہ دہی اور چوری کرتے ہیں۔ وہ متعین علاقوں میں بیلٹ کارڈز نہیں ارسال کرتے، ان میں زیادہ تر ریپبلکنز کے علاقے ہیں۔ بہت سی غیر قانونی ووٹنگ کا وجود ہے"۔

Published: undefined

ٹرمپ کے مطابق سابق صدر باراک اوباما کو (روس کی جانب سے) جاسوسی کا علم تھا۔ اس لیے کہ صدر کی کرسی پر بیٹھا شخص ہر بات جانتا ہے۔ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ اس سلسلے میں جاری حالیہ تحقیقات کے ذریعے حقیقت سامنے آ جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined