دیگر ممالک

اسرائیل سے سینکڑوں فلسطینیوں کی ہونے والی ہے رِہائی، حماس بھی 4 اسرائیلیوں کی لاشیں کرے گا سپرد

حماس کے ترجمان عبداللطیف الکانو نے بدھ کے روز بتایا کہ حماس اگلے دن (27 فروری کو) 4 اسرائیلیوں کی لاشیں سونپ دے گا، اس کے بدلے میں اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو رِہا کرے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا پہلا مرحلہ چند روز میں ختم ہونے والا ہے۔ دوسرے مرحلہ کے لیے بات چیت ہونی ہے، لیکن حماس اور اسرائیل دونوں ہی کچھ معاملوں پر اپنی ناراضگی ظاہر کر رہے ہیں۔ فی الحال امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی اسرائیل سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رِہا کرے گا، اور پھر اس کے بدلے میں حماس جمعرات (27 فروری) کو 4 اسرائیلی یرغمالوں کی لاشیں لوٹائے گا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے حماس کی طرف سے یرغمالوں کی رِہائی کے دوران ان کے ساتھ کیے گئے غلط سلوک کے احتجاج میں ہفتہ کے روز سے تقریباً 600 فلسطینی قیدیوں کی رِہائی میں تاخیر کی تھی۔ اس پر حماس نے کہا ہے کہ یہ تاخیر ان کی جنگ بندی سے متعلق اصولوں کی خلاف ورزی ہے، اور جب تک فلسطینیوں کو رِہا نہیں کیا جاتا، تب تک دوسرے مرحلہ پر بات چیت ممکن نہیں ہے۔

Published: undefined

حماس کے ترجمان عبداللطیف الکانو نے بدھ کے روز بتایا کہ حماس اگلے دن 4 اسرائیلیوں کی لاشیں سونپ دے گا۔ اس کے بدلے میں اسرائیل فلسطینیوں کو رِہا کرے گا۔ ساتھ ہی 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے حراست میں لی گئی کثیر تعداد میں خواتین و نابالغوں کو بھی رِہا کیا جائے گا۔ ایک اسرائیلی افسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 4 یرغمالیوں کی لاشیں سونپے جانے کی امید ہے، لیکن انھوں نے مزید کوئی تفصیل نہیں دی۔

Published: undefined

اسرائیل اور حماس نے منگل کے روز ہی مطلع کیا تھا کہ یرغمالوں کی لاشیں لوٹانے کے لیے ایک معاہدہ ہو گیا ہے، لیکن کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی تھی۔ حماس نے قبل میں یرغمالوں اور 4 مردہ یرغمالوں کی لاشوں کو بڑی عوامی تقریب میں حوالے کیا، جس کے دوران اسرائیلیوں کو پریڈ کروائی گئی اور بڑی بھیڑ کے سامنے ہاتھ ہلانے کے لیے مجبور کیا گیا۔ اسے اسرائیل، ریڈ کراس اور اقوام متحدہ نے ہتک آمیز قرار دیا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ نیا معاہدہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں دونوں فریقین کی ذمہ داریوں کو پورا کیے جانے کے بعد ہوگا۔ پہلے مرحلہ میں حماس تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کے بدلے میں 8 لاشوں سمیت 33 یرغمالوں کو لوٹا رہا ہے۔ امریکہ، مصر اور قطر کی طرف سے ثالثی کے بعد جنگ بندی نے 15 مہینوں کی شدید لڑائی کو ختم کر دیا، جو کہ حماس کے ذریعہ 7 اکتوبر 2023 کو کیے گئے حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔ اس حملے میں اسرائیل میں تقریباً 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے اور تقریباً 250 لوگوں کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined