دیگر ممالک

انسان کی ہوئی جیت، پولینڈ کے شخص نے ورلڈ چمپئن شپ میں اوپن اے آئی کو دی شکست، دنیا بھر میں ہو رہی تعریف

سابق اوپن اے آئی ملازم اور پروگرامر پرزیمسلاب ڈیوبیاک (Psyho) نے ایک اوپن اے آئی کے کسٹم اے آئی ماڈل کو 10 گھنٹے تک چلے مقابلے میں ہرا دیا ہے۔ پروگرام کا انعقاد جاپانی پلیٹ فارم ایٹ کوڈر نے کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/FakePsyho">@FakePsyho</a></p></div>

تصویر ’ایکس‘ @FakePsyho

 

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو لے کر پوری دنیا میں کافی باتیں ہو رہی ہیں۔ زیادہ تر کمپنیاں اے آئی کو انسانوں کے جیسا یا ان سے بھی بہتر بنانے پر کام کر رہی ہیں۔ لیکن حال ہی میں ایک شخص نے یہ ثابت کر دیا کہ ’اے آئی‘ کتنا بھی ایڈوانسڈ کیوں نہ ہو جائے وہ انسانوں سے آگے نہیں نکل سکتا۔

Published: undefined

ٹوکیو میں منعقد ایٹکوڈر ورلڈ ٹور فائنلس 2025 ہیورسٹک کمپٹیشن میں چَیٹ جی پی ٹی میکر اوپن اے آئی کے کسٹم اے آئی ماڈل کو ایک پولش پروگرامر نے 10 گھنٹے تک چلے مقابلے میں ہرا دیا ہے۔ اس کے بعد اس کی خوب چرچا دنیا بھر میں ہو رہی ہے۔

Published: undefined

بدھ کو ہوئے اس مقابلے میں سابق اوپن اے آئی ملازم اور پروگرامر پرزیمسلاب ڈیوبیاک (Psyho) نے ایک اوپن اے آئی کے کسٹم اے آئی ماڈل کو شکست دی۔ اس پروگرام کا انعقاد جاپانی پلیٹ فارم ایٹ کوڈر نے کیا تھا۔

Published: undefined

Psyho نے X پلیٹ فارم پر پوسٹ کرکے بتایا ہے کہ انسانیت کی جیت ہوئی ہے (ابھی کے لیے)۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی اسکرین شاٹس پوسٹ کیا اور بتایا کہ مقابلے میں انہوں نے بازی ماری ہے۔

Published: undefined

جانکاری کے مطابق اس مقابلے کے لیے قریب 600 منٹ میں ایک مشکل مسئلہ کو حل کرنا ہوتا ہے۔ اس مقابلے نے امریکہ کی ایک کہانی جان ہینری کی یاد دلا دی ہے، جنہیں اسٹیل ڈرائیونگ مین بھی کہتے تھے۔ انہوں نے 1870 کے دوران ایک اسٹیم پاور سے چلنے والی ڈریل مشین پر فتح حاصل کی تھا۔

Published: undefined

1870 میں جب امریکہ میں ریلوے ٹریک کی توسیع ہو رہی تھی تو وہاں چٹانوں کو توڑنے کے لیے انسانوں کی مدد لی جاتی تھی، جو چٹانوں میں سراخ کرکے اس میں بارود لگاتے اور پھر وہاں سے ریلوے ٹریک کے لیے راستہ بنایا جاتا تھا۔

Published: undefined

ایک دن، ریل کمپنی ایک نئی بھاپ سے چلنے والی ڈریل مشین لے کر آئی۔ یہ مشین انسانوں کی جگہ کام کر سکتی تھی۔ یہ سب دیکھ کر جان ہینری نے چیلنج دیا کہ وہ مشین سے بہتر کام کر سکتے ہیں، جس کے بعد مقابلے کی شروعات ہوئی۔

Published: undefined

اس مقابلے میں ایک طرف بھاپ سے چلنے والی ڈریل مشین اور دوسری طرف جان ہینری تھے۔ دونوں نے چٹانوں میں سراخ کرنا شروع کیا۔ جہاں مشین تیزی سے کام کر رہی تھی، وہیں دوسری طرف جان ہینری اس سے بھی تیز کام کر رہے تھے، اور انہوں نے مشین کو ہرا دیا۔ کچھ اسی طرح کا معاملہ اب پیش آیا ہے جب ایک شخص نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو مقابلے میں شکست دے کر انسانوں کا بول بالا کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined