دیگر ممالک

انسانی حقوق کی کارکن نرگس محمدی کو 8 سال قید اور 70 کوڑوں کی سزا

تقی رحمانی کے مطابق اگر یہ خبر درست ہے تو یہ سزا 30 ماہ کی قید اور 80 کوڑوں کی سزا کے علاوہ ہے جو نرگس محمدی کو گزشتہ برس جون میں سُنائی گئی تھی۔

تصویر عرب نیوز
تصویر عرب نیوز 

تہران: ایران کی ایک عدالت نے ملک کی نامور انسانی حقوق کی کارکن نرگس محمدی کو آٹھ سال قید اور 70 سے زیادہ کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔ نرگس محمدی کے شوہر نے حال ہی میں بتایا کہ ایرانی عدالت نے ان کی اہلیہ نرگس محمدی کو نئی سزا سنائی ہے۔

Published: undefined

فرانس میں مقیم نرگس محمدی کے شوہر تقی رحمانی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ سزا صرف پانچ منٹ تک جاری رہنے والی سماعت کے بعد سنائی گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر اس مقدمے اور نئے فیصلے کی تفصیلات ہمارے لیے واضح نہیں ہیں۔ تقی رحمانی نے اس بارے میں بتایا کہ چونکہ نرگس محمدی کو فون کال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اس لیے وہ سزا کی تصدیق نہیں کر سکے، لیکن انہوں نے سُنا ہے کہ سزا دیگر قیدیوں کو ٹیلی فون کے ذریعے بتائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

تقی رحمانی کے مطابق اگر یہ خبر درست ہے تو یہ سزا 30 ماہ کی قید اور 80 کوڑوں کی سزا کے علاوہ ہے جو نرگس محمدی کو گزشتہ برس جون میں سُنائی گئی تھی۔ نرگس محمدی کو سیکورٹی فورسز نے 16 نومبر کو ابراہیم کتبدار کی یادگاری تقریب کے دوران گرفتار کیا تھا، جو دو سال قبل نومبر کے احتجاج کے متاثرین میں سے ایک تھے۔

Published: undefined

تقریباً دو ماہ تک انہیں وزارت کے انٹیلی جنس حراستی مرکز، وارڈ 209، ایون جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا، جہاں سے انہوں نے اہلِ خانہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ قبل ازیں نرگس محمدی کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ اُن کے کیس میں ’سعودی عرب کے لیے جاسوسی‘ کا نیا الزام شامل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

نوبل امن انعام یافتہ سیرین عبادی کے قائم کردہ سینٹر فار ہیومن رائٹس ڈیفنڈرز کی ترجمان نرگس محمدی کو حالیہ برسوں میں متعدد بار گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اُنھیں 2015 میں غیر قانونی گروپ قائم کرنے اور چلانے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ۔بعد ازاں پانچ سال قید کے بعد اکتوبر 2020 میں شدید ناساز طبیعت کے باعث نرگس محمدی کو رہا کیا گیا۔

Published: undefined

مارچ 2021 میں دوبارہ ایران کے سیاسی نظام کے خلاف پروپیگنڈا، ہتک عزت اور تعزیری حکام کے خلاف مؤقف کے الزام میں 30 ماہ قید اور 80 کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان پر تہران کی ایون جیل میں نظربندی کے دوران سزائے موت کے خلاف ایک بیان شائع کرنے اور احتجاجی دھرنا دینے کا الزام تھا۔

Published: undefined

نرگس محمدی ایران میں سزائے موت کے خلاف سرگرم ترین کارکن رہی ہیں اور سیاسی قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کے خلاف متعدد بار بھوک ہڑتال کر چکی ہیں۔ نرگس محمدی سالڈ اسٹیٹ فزکس کی گریجویٹ ہیں لیکن پچھلے کچھ برسوں سے انسانی حقوق کے شعبے میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے 2018 میں آندرے سخاروف پرائز جیتا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو