دیگر ممالک

’روس اپنے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے کافی مضبوط‘، پوتن کی حمایت میں سابق صدر میدویدیو کا بیان

یوکرین جنگ کے درمیان روس کے سابق صدر میدویدیو نے طویل مدت سے چلی آ رہی روسوفوبیا کی روایت کے سبب مغرب پر اپنے ملک کے خلاف ہائبرڈ جنگ شروع کرنے کا الزام عائد کیا۔

دمتری میدویدیو
دمتری میدویدیو تصویر آئی اے این ایس

یوکرین کے خلاف جنگ شروع کرنے کے سبب چوطرفہ تنقید کا سامنا کر رہے روس کے صدر پوتن کو سابق صدر دمیتری میدویدیو کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ یوکرین مہم کے درمیان میدویدیو نے طویل مدت سے چلی آ رہی روسوفوبیا کی روایت کے سبب مغرب پر اپنے ملک کے خلاف ہائبرڈ جنگ شروع کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ زبردست دباؤ کے باوجود ماسکو عالمی نظام کے اپنے نظریہ کا دفاع کرے گا۔

Published: undefined

سابق صدر میدویدیو کے مطابق لگاتار بڑھتے روس مخالف جذبہ کا سبب یہ ہے کہ ماسکو دنیا میں ایک مضبوط طاقت بن گیا ہے، جو اپنے مفادات کے لیے کھڑے ہونے اور بیرون ممالک میں اپنے شہریوں کی حفاظت کرنے میں اہل ہے۔ ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ مغرب، روس کو کمزور اور پوری طرح سے نرم بنانا چاہتا ہے۔ بہتر ہوگا، اسے الگ کر دیں۔‘‘

Published: undefined

آر ٹی کے مطابق میدویدیو نے جمعرات کو کہا کہ ’’مغرب کا شدت پسند روسوفوبیا ظاہری طور پر کبھی بھی نیچے تک نہیں پہنچے گا۔ ہماری سرحدوں تک ناٹو کی توسیع، سبھی محاذ پر ہمارے ملک کے خلاف معاشی اور اطلاعاتی جنگ، نہ ختم ہونے والے خطرے اور دھمکی، بیرون ممالک میں ہمارے شہریوں کا زبردست استحصال یہ سب بین الاقوامی حالات کے زیادہ اضافہ کا سبب ہے، جو پوری دنیا ان دنوں تجربہ کر رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

سابق صدر میدویدیو نے ماسکو کے تئیں اپنی پالیسیوں کو غیر اخلاقی اور مجرمانہ بتاتے ہوئے مغربی لیڈروں پر دوہرا پیمانہ رکھنے اور دھوکہ کرنے کا بھی الزام لگایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم نے ایمانداری سے ان کے ساتھ اچھے رشتے بنانے کی کوشش کی۔‘‘ میدویدیو نے کہا کہ زبردست دباؤ اور مخالفت کے باوجود روس اپنے دشمنوں کو ہرانے اور اپنے قومی مفادات کی حفاظت کرنے کے لیے کافی مضبوط ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز